حمزہ شہباز کا انسداد ڈینگی سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے انسداد ڈینگی سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کانٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں کورونا اورڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کورونا، ڈینگی اورکانگو وائرس کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وبائی امراض کے ماہرین نے اپنی تجاویز اورسفارشات پیش کیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، صوبائی سیکرٹریز، متعلقہ حکام اور ماہرین نے شرکت کی، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ ملتان، اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

دوران اجلاس وزیراعلی حمزہ شہباز نے ڈینگی کے مستند ڈیٹا کیلئے ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت کردی اور نے چیف سیکرٹری سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے کئے گئے اقدامات اور فراہم کردہ ڈیٹا میں مطابقت ہونی چاہیئے، اضلاع کی کارکردگی رپورٹ 3 روز میں پیش کی جائے، فیلڈ وزٹ اور روزانہ میٹنگ کر کے انسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ڈینگی کنٹرول کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کی ستائش کی جائے گی، خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہو گی، ڈینگی کنٹرول کیلئے وارڈز اور یونین کونسل کی سطح پر عوامی نمائندوں سے معاونت لی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا، ڈینگی اور کانگو جیسے امراض چیلنج ہیں، مربوط انداز میں کام کرکے دکھانا ہوگا، عوام کو کورونا، ڈینگی اوردیگر امراض سے بچانے کا چیلنج ضرور پورا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں تل ابیب کے کرائے کے منصوبے کی ناکامی

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:  یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے زیرِاستعمال

ٹرمپ کی نیٹو پر ایک بار پھر تنقید 

?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ترامپ نے نیٹو کے موقف پر تنقید

 این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران کو یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے:گروسی

?️ 12 فروری 2026 این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے ایران کو یورینیم افزودگی

پنجاب انتخابات کیس: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی اپیل مسترد کردی

?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 14

اسلامی نظریاتی کونسل کی مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت

?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 27

کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان

?️ 16 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی، شبلی فراز

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز

عالمی بینک نے پنجاب کو پانی اور صفائی ستھرائی کروڑوں ڈالرز کی منظوری دی

?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب میں انتہائی کمزور دیہی علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے