حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ لگنے سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) اور ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) اور ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرومنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے مہلک حادثات سے بچاؤ کے ناکافی اقدامات پر حرکت میں آگیا. نیپرا نے کرنٹ لگنے سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکوپر ایک، ایک کروڑ روپے کے جرمانے عائد کردیے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے کرنٹ لگنے سے بچاؤ کے اقدامات پر عملدر آمد نہ کرنے پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے تاہم مذکورہ تقسیم کار کمپنیاں نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد جرمانے عائد کیے گئے ہیں جن کے الگ الگ حکم نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ڈسکوز نیپرا قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہیں اور اپنے انتظامی علاقوں میں 100 فیصد کھمبوں کی ارتھنگ نہیں کر سکیں۔

نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایک سال میں پی سی سی پولز کی ارتھنگ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

دریں اثنا نیپرا نے ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرومنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر کارروائی کرتے ہوئے حیدر آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر بھی ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

نیپرا نے حیسکو کو جاری کردہ حکمنامے میں جرمانےکی رقم 15 روز میں نامزد کردہ بiنک میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک فلسطینی شہریوں کو کیا سمجھتے ہیں؟

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے آج سلامتی

7 وجوہات جن کی وجہ سے نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کو قبول کیا

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے غزہ جنگ بندی کے

سعودی دربار سے وابستہ متعدد آفیسر بدعنونی کے الزام میں گرفتار

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی شاہی دربار سے وابستہ متعدد افسروں اور افراد کو بدعنوانی

غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، پاکستانی علما

?️ 23 دسمبر 2025غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز

اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملے

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے بدھ کے روز 20

 ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات مثبت نتیجے پر پہنچیں گے :اقوام متحدہ 

?️ 11 فروری 2026 ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات مثبت نتیجے پر پہنچیں گے

ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم

?️ 4 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت

لبنان کے تحولات کے تناظر میں حزب اللہ کی غیرمسلح سازی کیوں ناممکن ہے؟

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور تل ابیب کی حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے