?️
کراچی (سچ خبریں) حضرت علیؓ کا یومِ شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر آج مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد، جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، کراچی سے یوم شہادت علیؓ کا مرکزی جلوس مجلس عزا کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ حیدر آباد سے یوم علیؓ کا مرکزی جلوس انجمن امامیہ سندھ کے زیر اہتمام کربلا دادن شاہ سے بعد از نماز بعد از نماز ظہرین برآمد ہوگا۔
جلوس مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا افطار کے وقت قدم گاہ مولا علی پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر جلوس روٹ سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی میں یوم علی کے جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کےغیرمعمولی انتظامات یقینی بنا نے کی ہدایت کردی۔
راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، پشاور میں یوم علی کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہو گیا، جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔ یومِ علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوگیا ہے جو اپنے قدیمی اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے قریب کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے موقع پر 8 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ جلوس کی حفاظت کے لیے چار درجاتی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جلوس میں شریک ہونے والے عزاداروں کو چار مختلف مقامات پر چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے، اس کے علاوہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے راستوں سے منسلک تمام گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاروں، ٹینٹ اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی ججوں کا نتنیاہو کی عدالت کی کارروائی منسوخ کرنے سے اتفاق
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اٹارنی جنرل نے اس حکومت کے
اپریل
کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے
مارچ
مقبوضہ مسجد اقصیٰ کے خلاف قابضوں کی سرگرمیوں میں شدت
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ یروشلم میں صیہونی حکومت کی جانب
مئی
نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے
?️ 26 ستمبر 2021جہلم (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ
ستمبر
کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اعلان کیا کہ واشنگٹن 20 سے 25
اکتوبر
ہم نے دشمن کے ہلاکت اور زخمیوں کی منتقلی کا مشاہدہ کیا: قسام
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:قسام بٹالین کے جنگجوؤں نے غزہ شہر کے الزیتون بستی کے
فروری
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی عسکری تجزیہ کار نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سامنے
جنوری
وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کہاں جمع کروائے جاتے ہیں؟
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہا
ستمبر