?️
لاہور (سچ خبریں) تین لیگی اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تینوں اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی جس میں حزب اختلاف کے ارکان وزیراعلیٰ کو ملنے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ن لیگ کے 3 ایم پی ایز نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کرنے والوں میں جلیل شرقپوری،غیاث الدین اور اشرف انصاری شامل ہیں۔تینوں اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔پنجاب میں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ گذشتہ سال مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 6 جبکہ پیپلز پارٹی کے ایک رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی جس میں حزب اختلاف کے ارکان وزیراعلیٰ کو ملنے گئے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے میرا پرانا تعلق ہے وہ کہیں گے تو صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے پاس میں کسی ممبر کو لیکر نہیں گیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران غیر مشروط حمایت کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے ممبران آگے پیچھے دیکھ رہے ہیں مریم نواز کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونا خوش آ ئند ہے انہیں چاہیے کہ وہ ممبران کو بلائیں اور ان کی بات سنیں۔یاد رہے کہ 26جنوری 2020 کو پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ نون کے 50 سے زائد ارکان تحریک انصاف سے مستقل رابطے میں ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ممبران اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں آج دم توڑ گئی ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ حقیقت یہ ہے مسلم لیگ نون کے 50 سے زائد ارکان تحریک انصاف سے مستقل رابطے میں ہیں اور بزدار حکومت جب چاہے انہیں پارٹی میں شامل کر سکتی ہے لیکن ایسی ادھیڑ بن کی سیاست تحریک انصاف کا وطیرہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
چین کہاں کہاں امریکہ کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں
جولائی
مغرب عملی طور پر روس کے خلاف جنگ میں ہے:لاوروف
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک ٹی وی انٹرویو
مارچ
الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا
?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر اعظم
جنوری
نیتن یاہو عملی طور پر اسرائیل میں قید
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
نومبر
افغان قیادت مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالیں: وزیر خارجہ
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن
جون
شمالی غزہ میں 78,000 فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت
دسمبر
ٹرمپ کا 6 جنوری کو کانگریس پر مہلک حملے کی برسی پر ایک نیوز کانفرنس کرنے کا ارادہ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا
دسمبر
فلسطینی اسیر ملک گیر بھوک ہڑتال کی تیاری میں
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ قابض حکومت میں قیدیوں
جون