جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ و اہلیہ فائرنگ سے زخمی، بیٹی بیٹا جاں بحق

مفتی کفایت اللہ

?️

مالاکنڈ (سچ خبریں) مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ ان کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد فرار ہو گیا، نعشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیے گئے۔

لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی شدید زخمی بھی ہیں۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مفتی کفایت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر 2019 میں بھی مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک میں حملے کی شدید مذمت کی

?️ 27 جنوری 2022کوہاٹ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک کے علاقہ گرگری میں

ملک بھر آنے والے دنوں میں سرد ہوائیں چلیں گی

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں

ہم جنس پرست صیہونی عہدیداروں کی فہرست منظر عام پر

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی ایک مذہبی جماعت نے اعلان

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے:صدر مملکت

?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے

ہندوستانی گندم پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائا جائے

?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں:  طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی

ترکی میں امریکی جنگی بیڑے کی ازمیر بندر پر لنگراندازی کے خلاف عوامی احتجاج

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے شہر ازمیر میں سیکڑوں شہریوں نے امریکی جنگی

غزہ میں 13 ہزار سے زائد بچے مارے گئے: یونیسیف

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے