?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتا ہوں۔ واقعے کے ماسٹرمائنڈافراد کی شناخت بھی مکمل ہوچکی ہے، 10سےقریب ملزمان واقعےمیں ملوث ہیں، واقعے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، آئی پنجاب و دیگر نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سے پیش کانفرنس کی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا 23جون کوجوہرٹاؤن میں دھماکاہوا، دھماکےمیں 3افرادشہید،22زخمی ہوئے، دھماکےکی اطلاع ملتےہی سی ٹی ڈی کوجائےوقوعہ پرروانہ کیاگیا، رات گئے میں نےبھی اسپتال کادورہ کرکے زخمی افراد کی عیادت کی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں تک پہنچاایک ٹیسٹ کیس تھا، فوری طورپرقائم تفتیشی ٹیم نےتحقیقات کوآگےبڑھایا اور دھماکےمیں ملوث افراد کا تعین 16گھنٹے میں کیا گیا ، جس کے بعد دہشت گردی میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے ، کامیاب کارروائی پر تمام اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری پرسیکیورٹی اداروں کاکردارقابل تحسین ہے، دھماکےمیں ملک دشمن عناصربراہ راست ملوث تھے، صوبے میں ہائی پروفائل تمام کیسز کو ٹریس کیاگیا، واقعے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرفوری طورپرموقع پرپہنچا،ا ہم نےفوری طورپرجائےوقوع سےشواہدحاصل کیے، جس کے چند گھنٹے میں ہی واقعے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی شناخت کرکے ملزمان تک پہنچے اور گاڑی کی خریداری اورسہولت کاری میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہیں، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث افراد تک بھی پہنچیں گے، ملزمان کے ماضی میں ایسے واقعات میں ملوث ہونےکی تحقیق کررہےہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے نوجوانوں کا اسرائیل کے لیے اسلحہ لے جانے والے جرمن جہاز پر حملہ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ترکی کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے اسرائیل کے لیے اسلحہ
نومبر
حماه؛ شہر پر شام کی فوج کا کنٹرول
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی شہر حماه میں صورتحال میں امن کی خبریں آئیں ہیں،
دسمبر
پاکستانی موٹر سائیکل سواروں نے دوستی کے ساتھ ایران کا سیاحتی ثقافتی دورہ شروع کیا
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: لاہور میں ہمارے ملک کے ہاؤس آف کلچر نے، پاکستان
دسمبر
غزہ جنگ کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اظہار خیال
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
مئی
چین کا 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ
?️ 15 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں)دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی تک تو فائیو جی
فروری
یورپ کا لبنان کو صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے یورپی یونین کے نمائندے نے
مئی
ہمارے لوگ کسی مخالف کی گود میں بیٹھ کر اپنا مستقبل نہیں سنبھال سکتے:شاہ محمود قریشی
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے
مارچ
چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے انسانی آواز میں بات چیت کرنے کا فیچر متعارف
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک
نومبر