?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگلےبجٹ میں جنوبی پنجاب کےلئے الگ اےڈی پی بک بنائیں گے کیونکہ جنوبی پنجاب بدلے گا تو پنجاب بدلے گا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حکومت کا منصوبہ ہے کوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب ہماری کمٹمنٹ ہےاسےنبھائیں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ حکومت کا منصوبہ ہےکوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مستقل ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات ہوگا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کی32 فیصد آبادی کیلئے17فیصد بجٹ دیا گیا،موجودہ حکومت نے اسکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو 38 فیصد حصہ دیا، پسماندہ اوردور دراز علاقوں میں نئےاسکول،ڈسپنسریاں بنائینگے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ تحریکِ انصاف کا منصوبہ ہے، جسے کوئی سبوتاژ نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں جلد مستقل ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعینات کر دیا جائے گا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے اگلے بجٹ میں الگ اے ڈی پی بک بنائیں گے۔اس موقع پر ملک احمد حسین کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے حقوق کے محافظ کا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی ربی لاپتہ
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ
نومبر
مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت
?️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز
اگست
اسرائیلی کنیسٹ ممبر: نیتن یاہو نے غزہ جنگ کو بغیر کسی خاص مقصد کے جاری رکھا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں مزاحمتی
جون
غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی
دسمبر
نواز شریف این اے۔130 کی نشست چھوڑ کر ضمنی انتخاب کیلئے عوام میں جائیں، شاہد خاقان
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی
مارچ
نگراں حکومت پنجاب نے شرپسندوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دے دی
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں حکومت پنجاب نے آرمی تنصیبات اور املاک پر
مئی
شمالی کوریا ایک طرح کی ایٹمی طاقت ہے:ٹرمپ
?️ 25 اکتوبر 2025 شمالی کوریا ایک طرح کی ایٹمی طاقت ہے:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اکتوبر
بجٹ 24-2023: حکومت نے 223 ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات متعارف کروادیے
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں
جون