?️
پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ خطہ انتہائی اہم بننے جا رہا ہے ، ممکن ہے کہ ایک نیا بلاک تشکیل پا جائے ، جنرل فیض حمید کابل گئے ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے، کیا امریکہ ، چین ، ترکی اور دیگر ممالک کے لوگ وہاں نہیں گئے ، یہ میری خواہش بھی ہے، میری سیاسی سوچ بھی ہے اور میرا تجزیہ بھی ہے کہ یہ خطہ اہم ہونے بننے جا رہا ہے ، دنیا کی سیاست میں ممکن ہے کہ ایک نیا بلاک بننے جا رہا ہو اور جو ہزاروں میل دور ہم بلاوجہ ان لوگوں کے پریشر میں تھے یہ خطہ اس سارے دباؤ سے نکلنے جا رہا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے ، افغانستان سے 4 ہزار لوگ پاکستان آئے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ لوگ افغانستان گئے ہیں ، طور خم بارڈر پر حالات بالکل نارمل ہیں اور یہاں ایک بھی مہاجر کیمپ نہیں ہے ، ہم نے افغانستان سے 10 ہزار لوگوں کا انخلا یقینی بنایا ، دنیا کو ہمارے کردار کو سراہنا چاہیے، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں کیوں کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور افغانستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان نے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے اور ہم نے بھی انہیں کہا ہے کہ ہماری سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، ہمارے ذمہ داروں نے طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق ضرور بات کی ہو گی۔
مشہور خبریں۔
ایران پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے:پاکستان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے ایران پر
جون
معاشی ماہرین نے مارچ کے دوران شرح مبادلہ کے عدم استحکام سے متنبہ کردیا
?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 ماہ
فروری
غزہ کے لیے امن منصوبہ؛ ثالث ممالک کی اہم پیشکش
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی کو شش کرنے والے ثالث
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے فلسطین کے بین الاقوامی حامی
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: ترک-امریکی شہری عائشہ نور فلسطین کی حمایت کرنے والی پہلی
ستمبر
خواجہ آصف کا بانی پی ٹی آئی کو عجیب مشورہ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران
جولائی
بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی جارہی ہے، شیر افضل مروت
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی
دسمبر
بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل
جولائی