?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد نومبر کے آخری ہفتے یا فروری میں ہونا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پارٹی چیئرمین کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ جنوری میں بہت زیادہ سردی ہوگی، جو شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے عوام کو حق رائے دہی سے محروم کر دے گا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما نے بتایا کہ صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے جنوری میں انتخابات کے انعقاد کے فیصلے، حلقہ بندیوں، انتخابات کی تیاریوں اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں شمالی علاقوں اور بلوچستان میں سخت سردی ہوگی، جس کے نتیجے میں اس مہینے میں انتخابات کا انعقاد موزوں نہیں ہوگا۔
مولانا عبدالواسع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد ان کی جماعت کی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے واضح پوزیشن تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نگران سیٹ اپ کے حق میں تھی، جو بجٹ بھی پیش کرتی اور عام انتخابات کے لیے راہ ہموار ہوتی، لیکن پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں نے اس کی حمایت نہیں کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل (یکم اکتوبر) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید سردیوں میں عام انتخابات کے انعقاد پر سوالات اٹھائے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں چترال، خضدار، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دیگر حصوں میں شدید سرد موسم ہو گا، مزید کہا تھا کہ خدشات کے باوجود ان کی جماعت انتخابات میں تاخیر کا مطالبہ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن جب بھی تاریخ کا اعلان کرے گی، جے یو آئی-ف انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلہ پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھا خط
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے
اگست
بورس جانسن کا برطانوی پارلیمنٹ سے استعفی
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے
جون
امریکہ اور اسرائیل پوری دنیا کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں:انصاراللہ کے سربراہ
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
سندھ حکومت کا کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
?️ 3 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے
مئی
ایران نے کئی محاذوں پر ہمارے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: صیہونی وزیر جنگ
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ایران کی علاقائی طاقت سے پریشان صیہونی حکومت کے وزیر جنگ
اپریل
فلسطین عرب دنیا اور اسلام کا اصلی موضوع رہے گا:الازہر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:الازہر یونیورسٹی نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی
جون
اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا
اکتوبر
کیا یوکرین کی بقا خطرے میں ہے؟ امریکی وزیر جنگ کی زبانی
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی وزیر جنگ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے
مارچ