?️
کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی نے اپنا واضح موقف دیا، ہم نے پوری قوم کو مشکل سے بچا لیا ہے، آئین کو کھیل نہ بنائیں اگر ترمیم کرنی ہے تو تقاضے بھی پورے کریں، جے یو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں جو بنیادی حقوق کے منافی ہو۔
مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں اور اسے صرف وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، حکومتی عہدیدار اعتراف کرچکے ہیں کہ حکومت نہیں چل رہی، یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی اس لیے فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کرانہیں حل کیا جائے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کہتے ہیں کہ کچے کا چھوٹا سا علاقہ ہے مگر آئے دن لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے، ان علاقوں میں کہیں بھی حکومت کی رٹ دکھائی نہیں دے رہی، بلوچستان میں دو نوجوان پوری قومی شاہراہ بند کر دیتے ہیں، بلوچستان کے حالات اس نہج پر کیسے پہنچے؟ بلوچستان کے وسائل پر وفاق نے قبضہ کیا ہوا ہے، طاقت کا استعمال کیا جائے گا تو مزید خرابیاں پیدا ہوں گی، طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔
دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو یقین ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مجوزہ آئینی ترامیم کی حمایت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت بہت ضروری ہے اور وہ ان کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، ترامیم پر مشاورت جاری ہے اور ہم جے یو آئی ایف کے رہنما سے بھی رابطے میں ہیں ، پاکستان مسلم لیگ نواز کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے اور پی ایم ایل این کی قیادت میں اتحادی حکومت کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
شام عرب دنیا کی سلامتی کا ایک ستون ہے:بن زائد
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد نے شام کے
مارچ
غزہ میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران 900 فلسطینی شہید
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق، 13
جولائی
وزیر اعظم احتساب کا عمل کسی کے لئے نہیں بدلیں گے
?️ 29 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران
اپریل
سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ
بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے
?️ 26 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
کابینہ میں تبدیلیاں،شوکت ترین وزارت خزانہ مقرر
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر
اپریل
فرانسیسی عدالت نے منفی اثرات رکھنے والی دوا بنانے کے جرم میں کمپنی پر 50 ارب روپے جرمانہ عائد کردیا
?️ 31 مارچ 2021فرانس (سچ خبریں) فرانسیسی عدالت نے دواساز کمپنی کی ناقص کارکردگی اور
مارچ
الخضیره آپریشن صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کا کھلا جواب
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ نے شمالی تل آویو کے شہر الخضیره
مارچ