جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی نے اپنا واضح موقف دیا، ہم نے پوری قوم کو مشکل سے بچا لیا ہے، آئین کو کھیل نہ بنائیں اگر ترمیم کرنی ہے تو تقاضے بھی پورے کریں، جے یو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں جو بنیادی حقوق کے منافی ہو۔

مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں اور اسے صرف وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، حکومتی عہدیدار اعتراف کرچکے ہیں کہ حکومت نہیں چل رہی، یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی اس لیے فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کرانہیں حل کیا جائے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کہتے ہیں کہ کچے کا چھوٹا سا علاقہ ہے مگر آئے دن لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے، ان علاقوں میں کہیں بھی حکومت کی رٹ دکھائی نہیں دے رہی، بلوچستان میں دو نوجوان پوری قومی شاہراہ بند کر دیتے ہیں، بلوچستان کے حالات اس نہج پر کیسے پہنچے؟ بلوچستان کے وسائل پر وفاق نے قبضہ کیا ہوا ہے، طاقت کا استعمال کیا جائے گا تو مزید خرابیاں پیدا ہوں گی، طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو یقین ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مجوزہ آئینی ترامیم کی حمایت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت بہت ضروری ہے اور وہ ان کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، ترامیم پر مشاورت جاری ہے اور ہم جے یو آئی ایف کے رہنما سے بھی رابطے میں ہیں ، پاکستان مسلم لیگ نواز کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے اور پی ایم ایل این کی قیادت میں اتحادی حکومت کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ گمشدگی، انصاف لائرز فورم کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی

یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

یورپی یونین کے سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین کے سفیر کی وزیر خزانہ سینیٹر

پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، کشمیریوں کو نوکریوں سے نکالنا شروع کردیا

?️ 4 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار

سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں۔ سید مراد علی شاہ

?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے

صیہونی اخبار نے لیا نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں

?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومت میں

شوبز سے تعلق کے باوجود بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ندا یاسر

?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے