جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی

جمشید دستی

?️

ملتان (سچ خبریں) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال کی قید کی سزا سنادی، جمشید دستی نے مدرسہ کی سند پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جمشید دستی کی بی اے کی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت میں سنایا گیا۔ عدالت نے جرم بدفعہ 82 پر 3 سال، دفعہ 420 جعل سازی پر 2 سال، دفعہ 468 جعلی دستاویزات پر 7 سال اور دفعہ 471 جعلی دستاویزات کو اصل کے طور استعمال کرنے پر 2 سال قید اور 10 ہزار جرمانہ جبکہ دفعہ 206 رشوت دینے کی کوشش کرنے کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی۔

جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن اس سند کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی اور حقیقت کو چھپایا اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔ عدالت نے جمشید دستی کو بار بار طلب کرنے اور ان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے حامیوں کو جہنم میں پہنچا دیں گے؛ یمن کی دھمکی

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے ایک عہدیدار نے اس ملک کے خلاف کسی بھی

سید حسن نصر اللہ کی آج کی تقریر سے وائٹ ہاؤس کی نئی تحریک ناکام

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں امریکی صدر

پی ٹی آئی ریاست اور اداروں پر حملہ کر کے کس کی خدمت کر رہی ہے؟ طارق فضل چوہدری

?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سوال اٹھایا

 غزا پر صیہونی بمباری، سینکڑوں شہید اور زخمی – عالمی ردعمل  

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:غزا ایک بار پھر صیہونی جارحیت کی زد میں ہے۔

امریکی امیگریشن افسران کو باڈی کیمرے پہننے کی ضرورت ہے

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک عدالت نے وفاقی امیگریشن افسران کو شکاگو

7 لبنانی بینکوں پر مسلح حملے

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   لبنانی میڈیا نے آج دوپہرجمعہ کو اطلاع دی کہ اس

صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا

?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو

چین اور روس کے درمیان اہم توانائی معاہدہ

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:روس اور چین کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایک بڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے