?️
کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت پر مبنی مختلف کورسز متعارف کرانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق اپنی ہی پارٹی کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئے۔
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے امین الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر قائد کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اس طرح کا کوئی بھی اقدام کرنے میں ناکام رہے۔
جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے زیر اہتمام 19 اکتوبر کو نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ، ویب ڈیولپمنٹ، ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ، گرافک ڈیولپمنٹ اوردیگر مختلف کورسز متعارف کروائے گئے جہاں ’بنو قابل پروگرام‘ کے لیے جناح گراؤنڈ میں ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
کراچی میئر کے لیے جماعت اسلامی کے اُمیدوار حافظ نعیم الرحمٰن نے شرکا سے خطاب کیا اوریقین دہانی کروائی کہ وہ شہر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی تعمیر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے ایونٹ کے کامیاب انعقاد اورنوجوانوں کی جانب سے بھرپور شرکت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان میں بحث چھڑ گئی ہے۔
ایم کیوایم کے کئی رہنما اپنے ہی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق پر تنقید کررہے ہیں کہ اُن کے پاس آئی ٹی وزارت ہونے کے باجود وہ کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی اندرونی بات چیت میں کہا گیا کہ ’ہم عوام کے لیے کچھ نہیں کررہے، امین الحق کے پاس آنفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں موجود تھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ قیادت میں بھی ان کے پاس یہی عہدہ ہے لیکن انہوں نے کراچی کے عوام کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔
ایم کیو ایم رہنما نے کراچی کے نوجوانوں کے لیے جماعت اسلامی کے پروگرام ’بنو قابل‘ کے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس بھی سیاسی مقاصد ہیں لیکن وہ کراچی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد ہی مہارت پر مبنی مختلف کورسز متعارف کروائے گی اور شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔ ڈان نے امین الحق سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔


مشہور خبریں۔
ایران میں دفاعی نظام کی آواز کی وجہ سے تیل کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:خبر ایجنسی رویٹرز کے مطابق، تہران میں فضائی دفاع کے
اپریل
بھارت نے مسلسل فوجی کارروائیوں سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا ررکھی ہے
?️ 30 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے
اگست
قتل؛ 7 اکتوبر کی عظیم شکست کے نتائج سے بچنے کے لیے اسرائیل کی ناکام پالیسی
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو حماس فورسز کی جانب سے الاقصیٰ
اگست
نتن یاہو کا غزہ امن کونسل میں شمولیت کا اعلان
?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں: نیتن یاہو کی غزہ امن کونسل میں شمولیت پر
فروری
بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں
?️ 12 اگست 2025 بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہونا شروع
اگست
الحوثی: صہیونی دشمن کو 12 روزہ جنگ میں ایران سے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے اس بات کی
اکتوبر
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان
مئی