جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست

?️

کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست کر دی ہے۔ نجی ٹی وی  کے مطابق جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست کی ہے جس پر پی ٹی آئی نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔ تحریک انصاف شہر کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے جبکہ انہوں نے 40 کے بجائے 82 سیٹوں سے جیتی ہیں۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف نے 4 یوسیز میں مزید کامیابی حاصل کی ہے۔ ریٹرننگ افسر چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعوی کیا تھا کہ میئر کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے کراچی کے میئر کیلئے معاونت کی درخواست کی جس پر پی ٹی آئی نے کوئی مؤثر جواب نہیں دیا۔

ذرائع پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کراچی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے، 46 کے بجائے 82 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ چار نشستیں مزید جیتی ہیں، گلشن اقبال، ناظم آباد، کورنگی اور موریرو میربہار سے کامیاب ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان آر او کرچکا ہے، 16 ایسی نشستیں ہیں جن میں فارم 11 اور اپینڈیکس اے میں فرق ہے۔ ان 16نشستوں میں زیادہ تر نشستیں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ 14 مزید ایسی نشستیں ہیں جن میں چند پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ رکا ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ 14 نسشوں پر پہلے اور دوسرے نمبر کے درمیان 5 فیصد ووٹوں کا فرق ہے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ میں ’چیٹ میڈیا ہب‘ فیچر متعارف ہونے کا امکان

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے ایک نیا فیچر

غزہ کے جانور بھی صیہونی جارحین سے محفوظ نہیں

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں زرعی زمینوں، پانی کے کنوؤں اور

اپنے ہی بنائے معیار سے گرنے کی وجہ کیا ہے؟ نعمان اعجاز

?️ 28 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے

افغان فوج کے ہاتھوں سیکڑوں طالبان ارکین ہلاک

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے

امریکہ کی یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کیا ہے؟

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ

اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ  کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ

پنجاب: محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے