?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کا ذمے دار ماضی کی حکومتوں کی جانب سے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت ان سودوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔
گزشتہ ماہ، پاور ریگولیٹر نے قومی اوسط ٹیرف میں تقریباً 5 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا، جس سے بنیادی یونٹ 24.82 روپے سے بڑھ کر 29.78 روپے تک پہنچ گیا اور 22 اگست کو حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی کوشش کی۔
بجلی کے زائد بلوں کے خلاف مختلف شہروں میں تاجروں اور عوام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے اور مایوسی کا شکار عوام حالیہ دنوں میں قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے اور زائد بلوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
گزشتہ روز ملک کے بڑے حصوں میں مختلف تاجر تنظیموں کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی ریلیاں دیکھنے کو ملیں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت مکمل طور پر بند رہے جبکہ کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کاروبار جزوی طور پر بند رہا۔
اس سے قبل آج جماعت اسلامی نے اس معاملے پر اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے بعد لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے ہفتے کی ہڑتال میں تعاون پر عوام اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ ہم ان معاہدوں کو قبول نہیں کرتے جو ماضی کی حکومتوں نے آئی پی پیز کے ساتھ کیے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط کرنے والوں نے قوم کے ساتھ غداری اور ناانصافی کی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر عوامی عدم اطمینان اور ناراضی کے نتیجے میں کامیاب ہڑتال نے نگران حکومت کو ان سودوں پر دوبارہ بات چیت کا موقع فراہم کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حق نے کہا کہ آئی پی پی معاہدوں پر معلومات کے حق کا استعمال کرتے ہوئے ہم ان معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے اور ان سے پردہ اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں میں گورنر ہاؤسز کے باہر احتجاج کریں گے اور اگر ضرورت پڑی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو جماعت اسلامی تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد پہیہ جام ہڑتال کر سکتی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کے معاہدوں سے صرف اشرافیہ کے طبقے کو ہی فائدہ ہوا ہے جبکہ عوام پر بڑے پیمانے پر بوجھ پڑا ہے۔
جماعت اسلامی کے سربراہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تنقید کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
تعلیمی اداروں میں اب عربی زبان لازمی پڑھائی جائے گی، سینیٹ نے بل منظور کرلیا
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید
فروری
اسرائیل مزاحمتی تحریک کے انتقام سے خوفزدہ ہے:صیہونی میڈیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:نابلس میں مزاحمتی فورسز کے ایک کمانڈر کی شہادت کے بعد
اگست
شاباک کے سربراہ بھی ہوئے نیتن یاہو کے خلاف
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مختلف سیکورٹی اور سیاسی حلقوں کے درمیان
دسمبر
ایران کی ڈرون طاقت پر صیہونیوں کو تشویش
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکام جوبائیڈن کے سفر کے دوران نئے اینٹی ڈرون لیزر
جولائی
غزہ امن کونسل کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کا اعلان
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
فروری
افغانستان اور پاکستان کے درمیان امریکی بغاوت؛ شہید نصراللہ کی پیشین گوئی کیا تھی؟
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اکتوبر 2025 میں، پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر خطرناک کشیدگی
اکتوبر
ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے امریکی ریستوران انڈسٹری پر اثرات
?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پابندیوں، بڑے پیمانے پر قانونی
جون
یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
?️ 22 جولائی 2025یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ
جولائی