جماعت اسلامی کا 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج ہوگا، جماعت اسلامی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں جو بلدیاتی ایکٹ پاس ہوا ہے یہ جمہوریت پر ایک دھبا ہے، یہ جو سینیٹ اور اسمبلیوں میں کر رہے ہیں اب اس کو نچلی سطح پر بھی لے کر جارہے ہیں، پنجاب میں آخری بار 2015 میں بلدیاتی انتخاب ہوا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت شہر کے میئر سے بھی ڈرتی ہے کہ کہیں وہ وزیراعلیٰ کو چیلنج ہی نہ کردے، یہ صرف نعرے ہی لگاتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو، یہ عوام کا مسئلہ ہے، یہ عام ورکر کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سارے کے سارے محکمے اپنے اندر رکھ لیے ہیں، حکومت کہتی ہے ان کی گورننس بہت اچھی ہے، اگر آپ کی گورننس اچھی ہے تو آج کسان ڈے ہے آپ نے کیا کیا ہے؟

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ کسان کے حالات اچھے بنا سکتے تھے آپ نے سب تباہ کردیا، بھارت میں کھاد سستی ہے اور پاکستان میں مہنگی ہے یہ کون بتائے گا، آپ نے لوگوں کو کیا سہولت دی ہے، ہم نے عوامی احتجاج کے لیے ایک شیڈول بنا لیا ہے، آپ بینظیر سپورٹ کے نام پر لوگوں کو لائنوں میں لگا کر ان کی تذلیل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کونسی امپورٹ ہے جس کو آپ نے کم کیا ہے، آپ آئی ایم ایف کی چند باتیں تو مانتے ہیں جس کی زد میں آپ آئیں وہ نہیں مانتے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کی معیشت کو آپ کی پالیسیوں سے خطرہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر اس نظام کا خاتمہ کرنا چاہیے، یہ جو 26 اور 27ویں ترمیم لاتے وقت اکٹھے ہو جاتے ہیں وہ اس نظام میں اپنا کیا کردار ادا کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں خاندانی سیاست نے 25 کروڑ عوام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ 

مشہور خبریں۔

سعد الحریری فرانس ، امریکہ اور اسرائیل کے تباہ کن منظر نامے کی خدمت میں

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لئے امریکہ ،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مصر کے دورے اور بین الاقوامی اجلاس کے منصوبوں کا اعلان

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبروں کی ویب سائٹ ایکسیوس نے باخبر ذرائع کے

کراچی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا

?️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ

بیروت کی ہیئت علمائے بیروت نے حرم حضرت زینب (س) کے امام جماعت کے قتل کے عاملین کی شناخت کا مطالبہ کیا

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: بیروت کی ہیئت علمائے بیروت نے دمشق میں حرم حضرت

صیہونی وزیر کا اہم اعتراف

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا

یمن میں امارات کے حمایت یافتہ افواج پر سعودی فضائی حملے

?️ 2 جنوری 2026 یمن میں امارات کے حمایت یافتہ افواج پر سعودی فضائی حملے

ایران کا امریکہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب

?️ 27 جون 2026سچ خبریں:ایران نے امریکہ کی جانب سے مبینہ جارحیت اور معاہدوں کی

کسی صورت فلسطین میں ہونے والے مظالم کا ساتھ نہیں دیں گے۔ گورنر سندھ

?️ 19 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے