?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سیلابی تباہی کی سنگین صورتحال ایک نئے المیے میں بدل گئی ہے جہاں جلالپور پیروالہ کے قریب ملتان-سکھر موٹروے (ایم فائیو) کا ایک بڑا حصہ دریائے ستلج کے دباؤ کے باعث مکمل طور پر بہہ گیا، جس سے یہ اہم قومی شاہراہ منقطع ہوگئی اور خطہ مسلسل آٹھویں روز بھی محصور ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ شگاف تیز پانی کے دباؤ سے تیزی سے پھیل گیا اور اب دونوں ٹریکس کی تمام چھ لینوں کو نگل چکا ہے، جس کے باعث جنوبی اور وسطی پنجاب کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں سپلائی چین متاثر ہوئی، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافر خطرناک متبادل راستوں پر جانے پر مجبور ہیں۔
محکمہ آبپاشی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ’یہ ایم فائیو پر دوسرا بڑا شگاف ہے جس نے شاہراہ کو مفلوج کردیا ہے‘، ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی ٹیمیں مسلسل رات دن بڑے پتھر ڈال کر زمین کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
دریائے ستلج نے گیلانی روڈ اور ایم فائیو موٹروے کے درمیان 20 سے 25 کلومیٹر طویل جھیل نما خطہ بنا دیا ہے جس نے موٹروے کو اپنی پوری لمبائی کے ساتھ ڈبو کر بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ اگر بروقت ایک مشکل فیصلہ کر لیا جاتا تو نقصان کے پیمانے کو کم کیا جا سکتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’بہتر ہوتا کہ موٹروے پر ایک کنٹرولڈ شگاف ڈال کر ستلج کے پانی کو دریائے چناب کی طرف گزارا جاتا، لیکن یہ فیصلہ وقت پر نہ کیا گیا‘۔
دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کے باعث ملتان، لودھراں اور بہاولپور اضلاع سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ادھر نورجا بھٹہ کے شگاف سے پانی کا رخ بدل کر گیلانی روڈ اور ایم فائیو موٹروے کے درمیان موجود دیہات کو مسلسل ڈبوتا جا رہا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پولیس نے مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ مختلف مقامات پر ایم فائیو پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے، ملتان سے سکھر جانے والی گاڑیاں شاہ شمس انٹرچینج سے جی ٹی روڈ کی طرف منتقل کی جا رہی ہیں جبکہ وہ اچ شریف انٹرچینج پر دوبارہ موٹروے پر آ سکتی ہیں۔
اسی طرح سکھر سے ملتان جانے والی ٹریفک کو اچ شریف انٹرچینج سے جی ٹی روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے جو شیر شاہ انٹرچینج پر واپس ایم فائیو پر شامل ہو سکتی ہے۔
لاہور ڈویژن کے 28 گاؤں سیلاب سے متاثر
دوسری جانب لاہور کی کمشنر مریم خان نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے 28 گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 6 دیہات میں 50 فیصد سے زیادہ نقصان ہوا ہے، ان کے مطابق لاہور میں 82 ہزار 952 افراد متاثر ہوئے جبکہ 21 ہزار 460 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔
شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی دیہات اور کھیتوں کو پہنچنے والے ابتدائی نقصانات کی تفصیلات پیش کیں۔
کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ اگرچہ پانی اتر چکا ہے لیکن اضلاع کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں پر توجہ دینی چاہیے، انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس سال لاہور میں کوئی نیا ڈینگی ہاٹ اسپاٹ سامنے نہیں آیا۔
فلوڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر سے پانی نیچے کی جانب بہنے کے باعث کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
کوٹری بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ
کوٹری بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، فلڈ فور کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اتوار کو دوپہر 12 بجے بیراج پر پانی کا اخراج 3 لاکھ 36 ہزار 197 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گڈو اور سکھر بیراجوں پر پانی کی سطح کم ہونے سے صورتحال نچلے درجے کے سیلاب تک محدود ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، کشمور میں وسیع رقبے پر فصلیں ڈوب گئیں، مکینوں نے ٹائر ٹیوب پر چارپائی رکھ کر بھی پانی سے گزرنے کی کوشش کی۔
گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی نے مکانات اور فصلیں ڈبودیں، بارش اور سیلابی ریلوں سے زرخیز زمینیں بھی دلدل بن گئیں، نوشہروفیروز میں بکھری کے اطراف کچے کے متعدد دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
جامشورو میں کچے کے علاقے میں پانی بڑھ رہا ہے، سڑکیں بھی پانی میں ڈوبنے سے سفر مشکل ہوگیا۔
ادھر لاڑکانہ میں سیلابی ریلا لاڑکانہ، سیہون حفاظتی بند سے ٹکراگیا، سیلاب میں پھنسے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، بکریوں کو بھی کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
نوابشاھ کے علاقے میں درجنوں گاؤں زیرآب آگئے، سیکڑوں لوگ اپنا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، کشتیوں کے ذریعے لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بارے میں وینزویلا کے صدر کا بیان
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:نکولس مادورو نے دنیا بھر کے عیسائیوں سے فلسطینی عوام کی
اکتوبر
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے
?️ 28 جنوری 2023سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی
جنوری
شبلی فراز کا اہم بیان، تحریک انصاف کا مقصد نیا پاکستان ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا یوم پاکستان
مارچ
ٹرمپ کی موت کی خبر شائع
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:آج بروز بدھ سابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر
ستمبر
کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک
?️ 15 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی
دسمبر
عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر
?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا کہنا ہے
اگست
غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کا انسانیت سوز طوفان
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: صنعاء کے السبعین اسکوائر پر غزہ کے مظلوم عوام کی
جون
سینٹ کا الوداعی اجلاس 19 فروری کو طلب
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کا اجلاس 19
فروری