جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بری، صدر زرداری اور دیگر ملزم قرار

?️

کراچی: (سچ خبریں) بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور 13 دیگر ملزمان کو بری کردیا، جب کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدم ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی حتمی رپورٹ میں ملزمان کو کلین چٹ دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کرنے سے متعلق مقدمات درج کیے گئے تھے۔

2018 میں سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کم از کم 29 بینک اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیا تھا، اور اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ان اکاؤنٹس کو 42 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے جنوری 2019 میں جے آئی ٹی رپورٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد کو مزید تحقیقات کے لیے بھیج دیا تھا، تاہم بعد ازاں یہ مقدمات مزید کارروائی کے لیے کراچی کی بینکنگ کورٹ منتقل کر دیے گئے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور ریاستی پراسیکیوٹر کو سننے کے بعد خصوصی عدالت کے جج جاوید احمد کیور نے حتمی چارج شیٹ منظور کرلی، جس میں فریال تالپور سمیت 14 افراد کو عدم ثبوت کی بنا پر کالم ٹو میں رکھا گیا اور ان کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں صدر زرداری، انور مجید، زین ملک، حسین لوائی اور دیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، تاہم گزشتہ سماعت میں صدر زرداری نے عدالت کے سامنے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدارتی استثنیٰ کا دعویٰ کیا تھا، اور عدالت سے درخواست کی تھی کہ موجودہ کیس میں ان کے خلاف فوجداری کارروائی روک دی جائے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان بلال شیخ اور اقبال آریان دوران سماعت انتقال کرگئے تھے جس کے باعث ان کے خلاف مقدمات بند ہوگئے۔

عدالت نے کہا کہ ابتدائی طور پر فریال تالپور کا نام عبوری چارج شیٹ میں بطور ملزم درج تھا، لیکن ان کی درخواست پر کیس میں ان کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے اپنی زرعی اراضی پر کاشت کی گئی گنے کی فصل کی فروخت سے متعلق دستاویزات فراہم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان سے منسوب 3 کروڑ روپے کا اومنی گروپ شوگر ملز کے ساتھ جائز کاروباری لین دین تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس دعوے کی تصدیق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ سے بھی ہوتی ہے، جس میں زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کے عنوان سے ان کے دعوے کو تسلیم کیا گیا ہے، اور تفتیشی افسر نے تصدیق کی ہے کہ فریال تالپور کے خلاف کوئی قابل اعتراض ثبوت نہیں ملا، اور ان کی درخواست کی حمایت میں پیش کی گئی دستاویزات، شہادتوں کی بنیاد پر قابل اعتبار معلوم ہوتی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ حتمی چارج شیٹ مختلف فورمز پر کی جانے والی مکمل تحقیقات کی عکاسی کرتی ہے، 14 افراد کا ٹرائل نہ کرنے کی وجوہات میں گواہ کی حیثیت، الگ الگ انکوائریوں میں ملوث ہونے یا ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاک چین دوستی دونوں ممالک کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ وزرائے خارجہ کا اتفاق

?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اس امر پر اتفاق کیا

مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:مصری ذرائع نے مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں

فدان: نیتن یاہو کی تخریب کاری کا امکان ہے

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے حماس کی طرف سے ٹرمپ کے

نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے

وزیراعظم کی قیادت میں قوم سے ہر وعدہ پورا کریں گے: پنجاب گورنر

?️ 13 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو سے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان

عوام کی خاطر منی بجٹ لاسکتے ہیں: شوکت ترین

?️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے

سید عمار حکیم اور العامری کا خطے میں جنگ کے خاتمے پر امید کا اظہار

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں سید عمار حکیم، رہبرِ جریان حکمت ملی عراق، اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے