جعلی آرڈیننس لا کر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی۔ پلوشہ خان

پلوشہ خان

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ جعلی دوائیوں اور جعلی ڈگریوں کا سنا تھا لیکن اب جعلی آرڈیننس بھی آنے لگے ہیں، جعلی آرڈیننس لا کر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی۔

پیپلز سیکرٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ کل ایک آرڈیننس بغیر صدر کے دستخط کے جاری ہوا، صدر زرداری کو بھی دھوکا دیا گیا اور ان کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی، صدر کے نام سے آرڈیننس جاری ہوا انہیں خبر ہی نہیں، حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ غلطی سے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہی مشورہ دے گی کہ ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ایسی غلطیاں افورڈ نہیں کر سکتا، جو بھی ایسی غلطی کر رہا ان کو اپنی صفوں سے باہر نکالیں اور جعلی آرڈیننس کی فیکٹری کو بند کیا جائے، حکومت نے غلطی تسلیم کر کے آرڈیننس واپس لیا لیکن ایسی غلطیاں حکومتی اتحاد کے لئے نقصان دہ ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، سمجھ نہیں آتی ان کو کون مشورے دیتا ہے، نجکاری پر پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے، پیپلزپارٹی اپنی آواز بلند کرے گی اور قوم کے سامنے حقائق لائے گی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ باغ جناح بہت بڑا پارک ہے جسے بھرنا پی ٹی آئی کیلئے مشکل تھا، اسی وجہ سے سڑک پر جلسہ کیا۔

اس موقع پر چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عوام کے ساتھ ڈاکہ مارا گیا ہے، بلیو ایریا میں پی آئی اے کے دفتر کی 20 کروڑ روپے قیمت لگائی گئی اسی سے اندازہ کر لیں، پی آئی اے 135 ارب کی دی گئی اس کی جائدادیں ہی صرف 200 ارب روپے کی ہیں، یہ چیزیں ہم کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔

مشہور خبریں۔

ایرانی وزارت خارجہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر بیان

?️ 20 نومبر 2026سچ خبریں: ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ اور مغربی کنارے میں

امریکہ کا ایران کے منجمد اثاثے ہڑپ کرنے کا نیا منصوبہ

?️ 7 جون 2026سچ خبریں:ایک مغربی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ

میکسیکو میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 2 اگست 2026سچ خبریں: میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہونے والے ایک مظاہرے میں

فرانس میں نئی احتجاجی لہر سے قبل انسانی حقوق کے گروپوں کی حکومت پر تنقید

?️ 14 نومبر 2026سچ خبریں: فرانس میں انسانی حقوق کے اداروں نے حکومت پر الزام

بروکنگز سروے: امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ کو معاشی خودکشی سمجھتے ہیں

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک کے ایک نئے سروے اور تجزیے کے مطابق،

نیویارک ٹائمز: ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے مطالبات کو مستقبل تک موخر کرنے پر مجبور کر دی

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے کو

امریکی سینیٹر: ایران کے ساتھ جنگ ​​میں امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مشرق وسطیٰ میں

امریکی تزویراتی تیل کے ذخائر 1982 کے بعد کی کم ترین سطح پر

?️ 20 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکہ کے تزویراتی پٹرولیم ذخائر میں خام تیل کی مقدار کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے