?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ جعلی دوائیوں اور جعلی ڈگریوں کا سنا تھا لیکن اب جعلی آرڈیننس بھی آنے لگے ہیں، جعلی آرڈیننس لا کر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی۔
پیپلز سیکرٹریٹ میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ کل ایک آرڈیننس بغیر صدر کے دستخط کے جاری ہوا، صدر زرداری کو بھی دھوکا دیا گیا اور ان کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی، صدر کے نام سے آرڈیننس جاری ہوا انہیں خبر ہی نہیں، حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ غلطی سے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہی مشورہ دے گی کہ ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ایسی غلطیاں افورڈ نہیں کر سکتا، جو بھی ایسی غلطی کر رہا ان کو اپنی صفوں سے باہر نکالیں اور جعلی آرڈیننس کی فیکٹری کو بند کیا جائے، حکومت نے غلطی تسلیم کر کے آرڈیننس واپس لیا لیکن ایسی غلطیاں حکومتی اتحاد کے لئے نقصان دہ ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، سمجھ نہیں آتی ان کو کون مشورے دیتا ہے، نجکاری پر پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے، پیپلزپارٹی اپنی آواز بلند کرے گی اور قوم کے سامنے حقائق لائے گی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ باغ جناح بہت بڑا پارک ہے جسے بھرنا پی ٹی آئی کیلئے مشکل تھا، اسی وجہ سے سڑک پر جلسہ کیا۔
اس موقع پر چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عوام کے ساتھ ڈاکہ مارا گیا ہے، بلیو ایریا میں پی آئی اے کے دفتر کی 20 کروڑ روپے قیمت لگائی گئی اسی سے اندازہ کر لیں، پی آئی اے 135 ارب کی دی گئی اس کی جائدادیں ہی صرف 200 ارب روپے کی ہیں، یہ چیزیں ہم کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔


مشہور خبریں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے
دسمبر
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل
ٹرمپ اور پاگل آدمی کی تھیوری
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: 2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار اقتدار میں آئے
فروری
دارالعلوم حقانیہ میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت چھ شہید
?️ 28 فروری 2025نوشہرہ: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ
فروری
نیتن یاہو کے دفتر کے سربراہ کا موبائل ہیک
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے سربراہ کے موبائل فون کی
دسمبر
کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی کے ڈائریکٹر کا بیان
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایران
اکتوبر
پاکستان کو کورونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے:وزیر اعظم
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا عالمی وباء کورونا
اگست
اقوام متحدہ کا الفاشر میں منظم قتل و غارت کی تحقیقات کا عہد
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے نائب سیکرٹری
نومبر