اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔میڈیا کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا، وہ 26 اکتوبر 2027 تک اس عہدے پر براجمان رہیں گے۔
ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہ شریک ہوئے، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔
ادھر، نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی، ویب سائٹ پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔
دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے پر جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا تجربہ، علم اور فہم قانون پر عملدرآمد کو مضبوط کرنے میں عدلیہ کی مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدلیہ پاکستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی جاری رکھے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹو کو استعمال نہ کرے:چین
دسمبر
فلسطین کے حوالے سے آنکارا کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: ترکی وزیر خارجہ
فروری
بائیڈن ملک کی صورتحال سے بے خبر ہیں؛ لوگ کھانا نہیں خرید سکتے: کانگریسی لیڈر
جون
صیہونی حکومت کے جرم میں امریکہ برابر کا شریک
اکتوبر
ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی
دسمبر
پی ڈی ایم نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، عمران خان کا دعویٰ
نومبر
دشمن ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے:جہاد اسلامی
اگست
تنازعات کے حل کے لیے امریکہ کے نقطہ نظر کا مسئلہ
اپریل