جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی ۔

?️

لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اور اہلیہ سرینا عیسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ گھر پر آئیسو لیٹ ہیں تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں گذشتہ روز اسپتال بھی لایا گیا،ڈاکڑز کی جانب سے قاضی فائز عیسی کا معائنہ کیا گیا،دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی و انکی اہلیہ کا کویڈ19 ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اللہ تعالی سے انکی جلد صحتیابی کی دٴْعا کیلئے دٴْعا کرتے ہوئے ان کے لئے خیر سگالی و نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مزید براں ہماری اطلاعات کے مطابق الحمدوللہ جسٹس قاضی فائز عیسی نہایت پرعزم و حوصلے سے ہیں اور اللہ تعالی کی رحمت و شفاعت سے مطمئن ہیں انھیں پورا یقین ہے وہ اس آزمائش و کورونا کے عارضے سے جلد نبر آزما،صحتیاب ہوکر جلد اپنی معمولات زندگی شروع کرسکیں گے۔ ہماری،مسلمہ اٴْمہ سمیت پوری قوم کی دعائیں و نیک تمنائیں جسٹس قاضی فائز عیسی و ان کی اہلیہ کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالی انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے انہیں صحت و تندرستی و زندگی دے۔
واضح رہے کہ مہلک وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اموات کی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 904، سندھ میں 3 لاکھ 74 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 799، بلوچستان میں 30 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 935، اسلام آباد میں 86 ہزار 602 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 671 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 707 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ؛امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر غزہ

کیا امریکی اور برطانوی جہاز باب المندب سے گذر سکتے ہیں؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے امریکہ

انتظار ختم، فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستانی اداکار فواد

فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے سنگین جرائم؛خوفناک اعداد و شمار

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں تنظیموں کے اعداد و شمار

بن سلمان کے بائیڈن مخالف موقف کے پس پردہ مقاصد، امریکہ کا ردعمل کیا ہو گا؟

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:   عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں سعودی ولی عہد

امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر نے قبل از وقت

دہشت گردی کی ابھرتی لہر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا مطالبہ

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستانی

مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے