?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق امین الدین خان کا بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے دن سے ہوگا۔
جسٹس امین الدین خان 1960 میں ملتان میں پیدا ہوئے، انہوں نے یونیورسٹی لا کالج ملتان سے 1984 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے ماتحت پریکٹس شروع کی۔
وہ 1987 میں لاہور ہائی کورٹ اور 2001 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، انہوں نے 2001 میں ملتان میں ظفر لا چیمبرز میں شمولیت اختیار کی اور 2011 میں جج کے عہدے پر فائز ہونے تک قانونی فرم کے ساتھ کام کیا۔
انہوں نے 2019 میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔
انہیں نومبر 2024 میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سربراہ بنایا گیا تھا، جبکہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے عہدے استعفی دے دیا تھا۔
دریں اثنا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیے تھے جس کے بعد 27ویں ترمیم آئین کا حصہ بن گئی تھی، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئینی ترمیم پر دستخط کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے: عثمان بزدار
?️ 15 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل ذمہ داران
مئی
عمران خان نے واضح کیا جتنے مرضی ایسے ججز لاکر بٹھا دیں، ڈیل نہیں کروں گا، علیمہ خان
?️ 20 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی
جنوری
وائٹ ہاؤس کی خفیہ جنگ، ریپبلکن اور بائیڈن کی پوزیشن متزلزل
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے وائٹ ہاؤس کو ولیمنگٹن،
جنوری
جارحین کے جرائم کے جواب میں امارات میں صنعا کے حملے
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: صنعا کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے کہا کہ
مارچ
نیتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف نسلکشی ختم کرنی ہوگی؛ اسپین کا مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارس نے کہا ہے کہ
اکتوبر
الجزیرہ کے مجری کا اکاؤنٹ بلاک، وجہ؟
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ مجری تامر المسحال کے
ستمبر
غزہ میں جاری جنگ سے اسرائیل کو سینکڑوں ارب ڈالر کا نقصان
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کار رامی یادور نے خبری ویب سائٹ نیوز
ستمبر
کچھ لوگ یمنی جنگ میں شکست کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتے ہیں: حزب اللہ
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں سربراہ محمد رعد نے کہا کہ آج ہمیں
اکتوبر