ججز ٹرانسفر کیس؛ ہائیکورٹ ججوں کی نئی متفرق درخواست دائر، آئینی عدالت میں سماعت چیلنج کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی جانب سے نئی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے 27ویں ترمیم اور اُس کے نتیجے میں بننے والی وفاقی آئینی عدالت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے تین ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر اور سینیارٹی تبدیلی کے خلاف اپنی انٹراکورٹ اپیل وفاقی آئینی عدالت سے واپس سپریم کورٹ کو بھیجنے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔

متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس سپریم کورٹ نے سنا اور فیصلہ کیا، ستائیسویں ترمیم کے تحت انٹرا کورٹ اپیل آئینی عدالت کو منتقل ہوئی، ترمیم میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا گیا جو ممکن نہیں، سپریم کورٹ کو پہلے آئینی ترمیم کا جائزہ لینے دیا جائے، ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس سپریم کورٹ کو واپس منتقل کیا جائے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا گیا تھا، اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست ارسال کی، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے ججز میں شامل نہیں تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں لکھا کہ ’پارلیمنٹ کے پاس آئین کے 1973ء کے بنیادی ڈھانچے کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، یہ اختیار ذاتی مفاد میں اقدامات کرنے والے عوامی نمائندوں کے پاس نہیں بلکہ صرف عوام کے اپنے پاس آئین بنانے کے حقیقی اختیار کے طور پر ہے‘، تاہم رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے سٹاف نے درخواست وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا کہ’ 27ویں ترمیم کے خلاف پٹیشنز وفاقی آئینی عدالت سُن سکتی ہے، اب آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں ہوسکتی کیوں کہ 27ویں ترمیم کے بعد آئینی معاملات کا دائرہ اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل ہوچکا ہے‘۔

مشہور خبریں۔

امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 17 مارچ 2021جارجیا (سچ خبریں)  امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین متعدد واقعات

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سے 6ستمبر تک جواب طلب کرلیا

?️ 23 اگست 2022اسلام آباد:( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی  ممنوعہ فنڈنگ

گینٹز کا استعفیٰ، جنگی کابینہ کا خاتمہ

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ہم نے صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے

برطانیہ کی جانب سے چینی اور روسی جاسوسوں سے مقابلہ کے لئے تنظیم قائم

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:رشی سونک نے اس پیر کو اپنی حکومت کی تازہ ترین

سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت

?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ

اسرائیلی اٹارنی جنرل کو برطرف کرنے کا عمل اور ایک نیا قانونی بحران

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کل کے اجلاس میں اٹارنی

نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست

2 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے