ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے، اس ضمن میں معروف وکیل منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک اس فیصلے کو معطل رکھا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سٹے آرڈر کی بھی درخواست دائر کی ہے، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر 2 ٹرانسفر ججز کو کیس کے فیصلے تک کام سے روکنے اور جوڈیشل کمیشن کو جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس بنانے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے صدر کو بھی ججز سینیارٹی کے تعین سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 19 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق مختصر فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں تین دو کے تناسب سے ججز کے تبادلے کو آئین و قانون کے مطابق قرار دیا گیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ججز کا تبادلہ تاحال عارضی یا مستقل ہے اس کا فیصلہ صدر پاکستان کریں گے جب کہ سینیارٹی کے معاملے کو بھی صدر مملکت کے پاس بھجوا دیا گیا ہے تاکہ وہ جلد از جلد اس پر فیصلہ کریں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس محمد علی مظہر نے کی، دیگر ججز میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد شامل تھے، اکثریتی فیصلے سے جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے اتفاق کیا جب کہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ تحریر کیا، فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جب تک صدر پاکستان اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرتے جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  مقامی ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق

سابق امریکی وزیر دفاع کی پینٹاگون کے خلاف شکایت

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ کے دور صدارت میں معزول کیے جانے والے سابق امریکی

انسٹاگرام کی جانب سے چائلڈ پورنوگرافی الزامات کے تحت اکاؤنٹس بند کیے جانے کا انکشاف

?️ 13 جولائی 2025سچ خبر: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ

کورونا: ملک بھر میں صورتحال تشویشناک

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے

وزیراعظم کے دورۂ چین سے قبل سی پیک کے تین اہم منصوبوں کی منظوری

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین سے قبل کئی

فلسطینیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی ٹیم اور بارسلونا کے مابین ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ ہوسکتا ہے

?️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے

تیونس کی سمندری حدود میں دردناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️ 10 مارچ 2021تیونس (سچ خبریں) افریقہ کے مخلتف ممالک سے آئے دن لوگ ہجرت

چین کی برآمدات میں اضافے کے خلاف ٹرمپ کا ٹیرف؛ کیا بیجنگ مارکیٹ کو فتح کر رہا ہے؟

?️ 22 اکتوبر 2025چین کی برآمدات میں اضافے کے خلاف ٹرمپ کا ٹیرف؛ کیا بیجنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے