?️
گڑھی خدابخش (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی دھرتی ماں کو ضرورت ہوگی تو جان لڑادیں گے۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر کی 18 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تمام جیالوں کو گڑھی خدابخش میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک چلتا رہےگا، ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، نریندر مودی کوپتا چل گیا جنگ کوئی کھیل نہیں ہے، پاکستانی اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، شکر کرو ابھی ہم نے تمہارا لحاظ کیا ورنہ تمہارا وکرم جہاز بھی گرا دیتے۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ یاد رکھو یہاں پیپلزپارٹی اور بھٹو کے وارث بیٹھے ہوئےہیں، ہم خود بھی لڑنےکو تیار ہیں، مادرِ وطن کوبچانے کے لیے یہ بھول جاؤ، روٹی ہوگی ،گولی ہوگی، یہ بھول جاؤ ہم تمہیں گولیاں ماریں گے، نریندر مودی! چار دن تمہاری ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ وہ دل گردہ کہاں سے لاؤگے جو ہمارے آرمی چیف، ایئرفورس چیف کا ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نےبتایا سرجنگ شروع ہوگئی ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا بنکر میں چلے جائیں میں نے کہا شہادت آئی تو یہاں ہی آئے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی دھرتی ماں کو ضرورت ہوگی تو جان لڑادیں گے، میں جب جیلوں میں گیا تو کہا اِن مسائل کا خود ہی مقابلہ کروں گا، پیپلزپارٹی دشمنوں کے لیے تنہا ہی کافی ہے، جہاں بی بی نےکہا تھا وہاں پر جھنڈا لگایا تھا۔ صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ ہم کسی ملک سے لڑنا نہیں چاہتے،اگر کوئی ہمارے گریبان میں ہاتھ ڈالے گا توبھارت کی طرح اسے ماریں گے، ہمارا ایسا چیف بیٹھا ہےجو ان کو چنےچبا دے گا۔


مشہور خبریں۔
لاپتا شہری کو کل پیش نہ کیا گیا تو خفیہ اداروں کے حکام کو طلب کریں گے، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر
ستمبر
اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ میں کوئی پیش رفت نہیں
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے این بی سی نیوز کو بتایا
فروری
تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری یا لائن لاسز کا ذمہ دار تمام صارفین کو نہیں ٹھہرا سکتیں، سندھ کابینہ
?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب
اکتوبر
ایکس پر خبروں کی ہیڈلائن دوبارہ دکھانے کا اعلان
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک
نومبر
حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت
مارچ
پاکستان میں غذائی عدم تحفظ میں اضافہ، تعلیم و صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی ہوئی، عالمی بینک
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں
اپریل
امیر مقام کا صوابی کا دورہ، سیلاب میں 13افراد کھونے والے شہری سے اظہار تعزیت
?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا صوابی کا
اگست
پاکستان میں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام آج شام اسلام آباد میں غاصب
مئی