🗓️
تونسہ: (سچ خبریں) پولیس نے تونسہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خود کار اسلحہ کا استعمال کیا،پولیس نے بتایا کہ بھرپور اور موثر کارروائی پر ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ باقی فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پولیس کے بہادر جوانوں نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور بڑا حملہ ناکام بنا دیاگیا۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کاظمی کے مطابق دہشت گردوں نے جھنگی پولیس چوکی پر راکٹ فائر کئے جس کے بعد پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے جوابی کارروائی کی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خود کار اسلحہ کا استعمال کیا تاہم چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت کی اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا۔ترجمان نے بتایا کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد منج نے آپریشن کی قیادت کی، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی بھی موقع پر موجود تھے۔
مفرور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی۔آئی جی نے کہا کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مزید محفوظ بنائی جا چکی ہے، چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے، پنجاب پولیس کے بہادر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
خیال رہے کہ دو روزقبل بھی پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیاتھا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سحری کے وقت 10 سے 12 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر تین اطراف سے حملہ آور ہوئے تھے۔ دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال کیاتھا۔خوارجی دہشت گردوں کا پنجاب اور خیبر پختونخوا بارڈر پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ تھا۔
پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعدبھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کی گئی تھی۔ پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے تھے ۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی۔ ٹی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں۔ سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن کیاگیاتھا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ خوارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
مشہور خبریں۔
جبری گمشدگی کیس: نگران وزیراعظم پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب
🗓️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی جبری
فروری
جانسن دوبارہ انگلینڈ کے وزیراعظم بننے کے خواہاں:ٹائمز
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار کے پولیٹیکل سکریٹری نے تصدیق کی کہ اس
اکتوبر
نیتن یاہو کے بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات کے سائے کو ہٹانے
دسمبر
نیتن یاہو تل ابیب ریاض تعلقات معمول پر لانے کے لیے پرامید
🗓️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں تعینات متعدد ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں
دسمبر
یمنیوں نے بائیڈن کے ساتھ کیا کیا؟
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی
جنوری
لندن ہوائی اڈے کے سیکورٹی افسران کی ہڑتال کی کال
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سکیورٹی افسران نے جون کے
جون
روس ایک ماہ تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب
🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس اپریل میں ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی
اپریل
یمنیوں نے صیہونیوں کو کتنا معاشی نقصان پہنچایا ہے؟
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: باب المندب کے راستے صیہونی حکومت کے جہازوں کے گزرنے
دسمبر