توشہ خانہ کیس: ’وکیل الیکشن کمیشن کی طبیعت خراب‘، عمران خان کی سزا کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

سابق وزیراعظم کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے وکیل سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان ، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین و دیگر عدالت پیش ہوئے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرہ عدالت موجود تھیں۔

آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز کی جانب سے اپنے دلائل مکمل کرنے کی توقع تھی، تاہم وہ ’انتہائی بیمار‘ ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

معاون وکیل نے بتایا کہ امجد پرویز کی طبیعت انتہائی خراب ہیں، اسی لیے میں پیش ہورہا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ضمانت کا معاملہ چل رہا ہے، یہ غلط بات ہے۔

معاون وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایسے حالات تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتے ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی نہیں، ایسا کسی کے ساتھ نہیں ہوسکتا، میری کل طبیعت خراب تھی لیکن میں آیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ انتہائی غلط اقدام ہیں، مجموعی طور پر دس منٹ کے دلائل دینے ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بھی سینئر وکیل ہیں اور وکالت نامہ بھی ہے، الیکشن کمیشن کے اپنے وکلا موجود ہیں۔

لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ ہم نے صرف معاونت کرنی ہے باقی آپ اللہ کو جوابدہ ہیں، ایک شخص بیس دنوں سے اندر پڑا ہے۔

عدالت نے کہا کہ جمعہ کو ڈویژن بینچ نہیں ہوتا، ہم نے صرف اس کیس کے لیے سماعت رکھی، لطیف کھوسہ نے آپ نے جو کرنا ہے کریں، پھر میں آپ کی عدالت میں نہیں آؤں گا۔

لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ آپ سزا معطلی کے لیے تیار ہی نہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہیں، یہ ایک جیل میں پڑے شخص کی زندگی کے تین دن مانگ رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ خدارا اس ادارے کو ایسا نہ بنائے کہ آپ کا ماتحت آپ کی بات نہ بنائے، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا غلط کیا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ اس کیس میں سقم موجود ہیں، آپ نے جو کرنا ہے کریں جو فیصلہ آپ نے کرنا ہے کریں۔

اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن حکام کو پی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کا حکم

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول

مصر کے صدارتی انتخابات کے لیے عبدالفتاح السیسی امیدوار

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالفتاح السیسی نے دسمبر میں ہونے والے اگلے صدارتی انتخابات کے

صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی

?️ 17 اگست 2025الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی

ایران خطے میں استحکام کے عوامل میں سے ایک ہے:ممتاز لبنانی سیاستداں

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ممتاز سیاستدان نے اپنے ایک خطاب میں اسلامی جمہوریہ

پیوٹن کے لیے اسرائیل سے زیادہ ایران اہم ہے:صیہونی عہدہ دار

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر کا خیال ہے کہ

غزہ کی جنگ انسانی معاشرے کے لیے ایک حقیقی امتحان

?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے خطے

کیا ٹرمپ نے لاس اینجلس میں فوجی دستے بھیج کر قانون شکنی کی؟

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لاس اینجلس میں فوجی دستے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے