توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی نئی انکوائری میں طلبی نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر اعتراضات دور کردیے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ دونوں اس وقت 2 کیسسز میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس ریفرنس میں کال آپ نوٹس آیا، اسی میں دونوں پہلے سے گرفتار ہیں۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ نیب کو کسی بھی قسم کے ایکشن لینے سے روک لیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ کال آپ نوٹس پہلے سے ہی غیر موثر ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کال نوٹس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپیلوں پر نیب کو جاری کردہ نوٹسز میں اس سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جارح ہوتا جا رہا ہے: انصار اللہ

🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ

کوئٹہ: ایف سی کے قافلے کےقریب بم دھماکا، ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی

🗓️ 28 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر بم دھماکے میں

گیس کی کٹوتی کے معاملے پر جرمنی میں بدامنی

🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:   جمعہ کے روز جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربرک نے جرمنی

پی ٹی آئی کی رہنما کی جیل سے رہائی

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ گوجرانوالہ جیل سے

خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا

🗓️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نئی امریکی حکومت کے آنے بعد امریکہ اور سعودی

نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنا ریاستی دہشت گردی ہے:کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️ 3 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر

یمنیوں کا عالمی سامراج کو انبتاہ

🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد نے عالمی سامراج کے خلاف

کیا پرنسپل سیکریٹری کو ملنے والی چیز وزیر اعظم کو موصول ہونا تصور ہوگی؟ عدالت

🗓️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے