توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس 4 نومبر بروز پیر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے،

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیا ہے؟ درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، وکیل عائشہ خالد نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے کہا کہ رولز آف کنسسٹینسی ہے مگر یہ تو مرد ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا وہ تو عورت تھی تو تب ضمانت بنی، کل ہی ایک ایسی درخواست میں نے خارج کردی۔

عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، عدالت نے شاور خاور ایڈووکیٹ سے مکالمہ کیا کہ شاہ خاور صاحب آپ کی معاونت درکار ہے اس معاملے پر، وکیل شاہ خاور نے کہا کہ یہ ایک روٹین پریکٹس ہیں، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کرا لیتے ہیں۔

دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے اور درخواست کو پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی تھی۔

نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جبکہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

مشہور خبریں۔

2کروڑ نوجوانوں کو روزگار اسکیم کے تحت بااختیار بنانےجارہے ہیں:فردوس عاشق

?️ 4 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک اہم بیان

کشمیر کے سینر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال،کشمیر میں کرفیو،پاکستان میں سوگ

?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرانس کے سابق صدر

ٹرمپ پر عدم اطمینان کی سطح غیر معمولی حد تک پہنچ گئی ہے: واشنگٹن پوسٹ

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، ایران پر حملے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی

انگریزی اخبار: یمنی حملوں کو روکنے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کا اشارہ

?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے

سید حسن نصر اللہ کی تقریر بیماری کے باعث منسوخ

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:      لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری

یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے

عراق اور شام میں اب بھی 5 سے 7 ہزار داعش موجود

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے