?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت کے 6 طیارے گرانا بھی پاکستان کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ تھا، ہم بھارت کے 20 طیارے بھی گرا سکتے تھے، پاکستان نے عالمی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھے، بھارت دنیا سے حقائق چھپاتا رہا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، دہشت گردی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے، بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا، خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل نہ ہونا ہے، عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، کوئی مہذب ملک پانی کی بندش کی حمایت نہیں کرسکتا، دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردعمل ہوگا؟ اس حوالے سےعالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے اسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا، نریندر مودی نیتن یاہو کی کاپی ہے، ان کی پالیسیاں بھارت میں انتہا پسندی کو ہوا دے رہی ہیں، مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں، امن یا تباہی، پاکستان امن کا خواہاں ہے، بات چیت کے لیے تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے انتخابات میں کمال قلیچدار اوغلو اردوغان کے حریف
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: ترکی میں ریپبلکن پیپلز پارٹی CHP کے پارلیمانی دھڑے
اگست
ٹرمپ کا دورہ چین یقینی ہے: امریکی اہلکار
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز کو بتایا
مئی
نواز شریف انتخابات میں ’گڑبڑ‘ کرنے کیلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 5 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی)
فروری
پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری پر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے دوری اختیار کرلی
?️ 22 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے
مئی
ایران، عالم اسلام کے زخموں کا مرہم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے معروف سنی علماء اور مفکرین کی شرکت سے "امت
جولائی
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری
اگست
ہمارے پاس امریکی باتیں سننے کا وقت نہیں:روس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیر
جولائی
ٹرمپ کا ایران سے دھمکیوں کا ایک بار پھر دعویٰ
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ
ستمبر