تنازع کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت کے 6 طیارے گرانا بھی پاکستان کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ تھا، ہم بھارت کے 20 طیارے بھی گرا سکتے تھے، پاکستان نے عالمی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھے، بھارت دنیا سے حقائق چھپاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی، دہشت گردی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے، بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا، خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل نہ ہونا ہے، عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، کوئی مہذب ملک پانی کی بندش کی حمایت نہیں کرسکتا، دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردعمل ہوگا؟ اس حوالے سےعالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے اسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا، نریندر مودی نیتن یاہو کی کاپی ہے، ان کی پالیسیاں بھارت میں انتہا پسندی کو ہوا دے رہی ہیں، مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں، امن یا تباہی، پاکستان امن کا خواہاں ہے، بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان

17 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 24 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن

افریقی یونین میں سوڈان کی رکنیت معطل

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:افریقی یونین کی امن اور سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے

تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ

?️ 3 ستمبر 2025ہری پور (سچ خبریں) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی

فلسطینی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں

جب تک امریکہ اسرائیل کی مدد کرتا رہے گا تباہی جاری رہے گی:امریکی رکن کانگریس

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن راشدہ طلیب نے صیہونی حکومت

جنرل سلیمانی سے متعلق کلیپ کا ٹوئٹر پر خوف وہراس

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی سے متعلق ویڈیو جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر نے

لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے انتہائی اہم ملاقات

?️ 18 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے