تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران  خان نے کہا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گل کو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا۔میرے پاس مکمل معلومات ہیں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

میرا سوال ہے کہ پھر شہباز گل پر تشدد کس سے کیا؟۔ہمارے ذہنوں اور عوام میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ یاد رکھیں عوام ردِعمل دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

شہباز گل کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس سخت سیکیورٹی میں شہباز گل کو عدالت لائی۔شہباز گل وہیل چئیر پر موجود تھے اور ان کا ماسک ہٹا ہوا تھا۔شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنا ماسک مانگتے رہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے۔شہباز گل کے بار بار مانگنے پر ان کے لیے آکسیجن سلینڈر بھی عدالت میں پہنچایا گیا۔عدالت پیشی کے وقت بھی شہباز گل کی حالت خراب لگ رہی تھی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر بھی شہباز گل کی کئی ویڈیو وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کل شہباز گل کی عیادت کے لیے پمز اسپتال بھی جائیں گے جب کہ ان کی رہائی کے لیے ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کا غزہ پر فضائی حملہ

?️ 20 جون 2026سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے آج ہفتہ کو غزہ شہر کے جنوب

غزہ میں انسانی امداد کی بحالی

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے اعلان

ٹرمپ نے ایران کے بارے میں بہت بڑی غلطی کر دی:عطوان

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے ٹرمپ کی

عراق کے خلاف نئی امریکی سازش

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حال ہی میں عراق میں امریکی سفیر کے عہدے کے

آئندہ 15 برس میں مصر اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا امکان؛ صیہونی عہدیدار کی پیش گوئی

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:صہیونی مرکز ہیروت کے سربراہ نے سالانہ بیت المقدس کانفرنس کے

ناروے کے سفیر کا عراق اور اردن میں جیفری ایپسٹین کے تعلقات کی وجہ سے استعفیٰ

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: ناروے کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اعلان

نیتن یاہو کی جنگی کونسل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے حکام کے درمیان بڑھتے

یوکرین کی فوج کو برطانیہ کی 304 ملین ڈالر کی امداد

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:     گارڈین اخبار نے اعلان کیا کہ برطانوی وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے