?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن خان دورویہ سڑک خرد برد کیس میں سابق وفاقی وزیرِ فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کردی۔
میڈیا کے مطابق فواد چوہدری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث کی سماعت ملتوی 14 فروری تک ملتوی اور فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کر دی گئی۔
16 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی تھی۔
20 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا تھا۔
30 دسمبر کو عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔
اس کے بعد 5 جنوری کو سابق وفاقی وزیر کا 4 روزہ اور 9 جنوری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
بعد ازاں، 12 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عالمی بینک نے پنجاب کو پانی اور صفائی ستھرائی کروڑوں ڈالرز کی منظوری دی
?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب میں انتہائی کمزور دیہی علاقوں
جون
ٹرمپ کا مقصد دنیا میں برکس کے اثر و رسوخ کو روکنا ہے
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ برکس
جولائی
صیہونی کارروائیاں مصر کی سرحد کے قریب، بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا منصوبہ
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: مصری ذرائع نے الاخبار اخبار سے بات چیت میں اس بات
نومبر
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے مستقل حل پر زور دیا
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے
جون
نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز میں تحقیقات کا آغاز
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مشہور کرپشن کیس
جون
صیہونی فوج میں خودکشی کی بڑھتی شرح
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا میں صیہونی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا
جون
زیلنسکی کا ٹرمپ کا غیر معمولی شکریہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صدر یوکرین ولودیمیر زیلینسکی
اگست
کورونا وائرس: 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کئے گئے
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی
اکتوبر