ترک وزیر خارجہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات، افغان امن عمل پر بات چیت

ترک وزیر خارجہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات، افغان امن عمل پر بات چیت

?️

انتالیہ( سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انتالیہ میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو سے ملاقات کے دوران  افغان امن عمل پر بات چیت کی۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت اور افغانستان سے بین الاقوامی فوج کی واپسی پر بھی گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان انتالیہ میں باہمی ملاقات ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیرخارجہ کو حال ہی میں انتالیہ ڈپلومیسی فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی جہاں بڑی تعداد میں عالمی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فورم میں عالمی سطح پر موجود کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عالمی رہنماؤں کو آپس میں ملنے کا موقع بھی ملا۔دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ بہترین تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں فریقین نے اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کے بارے میں بات کی جو رواں برس ترکی میں منعقد ہوگا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت اور افغانستان سے بین الاقوامی فوج کی واپسی پر بھی بات کی۔شاہ محمود قریشی نے ترکی کی قیمتی کوششوں اور افغانستان میں مختلف فریقین تک رسائی کرنے سمیت دیگر اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے افغانستان میں امن کے قیام اور پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ افغان فریقین موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور سیاسی طور پر مذاکرات سے معاملات کا حل نکال لیں گے۔

مشہور خبریں۔

گندم کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، حکومت پنجاب

?️ 20 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ خوراک پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اس

پاکستان میں موبائل براڈبینڈ صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہو گئی

?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی اے نے کہا کہ 2012 میں 2

کانگریس کو ریپبلکن نمائندے کے اسلامو فوبیا پر مبنی بیان کی مذمت کرنی چاہیے: الہان عمر

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کن القابات سے نوازا ہے؟

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپ کرنے کے معاملے

انصار اللہ یمن نے کون کون سے ریکارڈز توڑے؛ایکس صارفین کا اظہار خیال

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: انگریزی زبان کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارفین کا کہنا ہے

غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں امریکی حکام کا سلسلہ وار استعفیٰ

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ مریم حسنین، جو

امریکی امدادی مرکز میں گھٹن سے 10 فلسطینی شہید!

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر انسانی

نیوزی لینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے

?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے