ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

ترجمان پنجاب حکومت کی شریف خاندان پر شدید تنقید

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیرِ جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  شریف خاندان نے عوام کو جتنا چونا لگانا تھا لگا لیا،  یہ خاندان اختلافات، جھوٹ، فریب اور ملک دشمنی کی آماجگاہ بن چکا ہے، آئے روز شریف دور کی دو نمبریاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہیں۔

صوبائی وزیر فیاض چوہان نے لاہور سے جاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف آئی اے پوچھے تو شہباز شریف اپنے بیٹوں کے کاروبار سے لاتعلقی دکھاتے ہیں، برطانوی عدالت میں کیس ہو تو یہ دونوں موصوف باپ بیٹا بن جاتے ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو کرپشن اور لوٹ مار کے ساتھ انصاف بھی اپنی مرضی کا چاہیئے، آج انہیں لندن کی ایک ایجنسی ٹھیک، پاکستان کا پورا عدالتی نظام بے کار لگ رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کے خیالات اچھے لگے، موجودہ ججز کے بارے میں حمزہ شہباز کا کیا خیال ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 ارب 32 کروڑ اور 25 ارب کے کرپشن کیسز پر شہباز شریف کو سانپ سونگھ جاتا ہے، اپنے دور کے ساڑھے 17 ہزار ارب کے آڈٹ پیراز کا آج تک شہباز شریف نے جواب نہیں دیا۔فیاض چوہان نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان آج سے 8 سال پہلے آج سے 3 گنا مہنگی سڑکیں بنا رہا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

وینزویلا میں ٹرمپ کا اصل ہدف کیا ہے؟

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ منشیات کا

امریکہ جنگ بندی منصوبے کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کی لبنانی فوج کو 100 ملین یورو کی رشوت

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین نے لبنان کی فوج کے لیے 100 ملین یورو

غزہ میں بجلی کی کٹوتی سے نیتن یاہو کو دھمکیاں 

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے درجنوں

سیہون: حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 774 ویں عرس کا دوسرا روز

?️ 8 فروری 2026سیہون (سچ خبریں) سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ 774واں

ترکی میں براہ راست نشریات کے دوران صہیونی صحافی گرفتار

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک صیہونی صحافی کو لائیو

ٹرمپ بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈرز پہلے ہی ہفتے میں منسوخ کر دیں گے

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کی ترجمان

پاکستان چیلنجز سے محفوظ نہیں لیکن ہم بے بس بھی نہیں۔ صدر زرداری

?️ 1 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے

مشرق وسطیٰ انتہائی خطرناک مرحلے میں، بڑی جنگ کا خدشہ: عراقی وزیر اعظم کا انتباہ

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے خبردار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے