تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، لہٰذا وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔

اتوار کو جاری کردہ پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق اسپل ویز کو دوپہر ڈھائی بجے کھولا جائے گا، جس کے نتیجے میں ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ، اس کی معاون ندیوں اور نہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی آبادی کو خبردار رکھے، اور عوام پر زور دیا گیا کہ وہ دریا اور نہروں کے قریب نہ جائیں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ والدین کو بھی خبردار رہنا چاہیے کہ بچے نہروں کے قریب نہ جائیں، ماہی گیر اور مال مویشی پالنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، سیاحوں اور مقامی افراد کو ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں عوام 1700 پر کال کریں۔

اسی طرح کی وارننگ رواں ماہ کے آغاز میں بھی جاری کی گئی تھی، جب ذرائع نے ’ڈان‘ کو بتایا تھا کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کو ممکنہ طور پر سیلابی موسم 2025 میں پہلی بار کھولا جائے گا۔

جمعہ کے روز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ایک موسمی الرٹ جاری کیا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 13 جولائی (اتوار) سے شروع ہونے والی 3 روزہ مدت کے دوران معتدل سے شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں معتدل اور شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں دریاوں کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر دریائے سندھ، کابل، جہلم (منگلا کے بالائی حصے) اور چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ اس وقت تربیلا، تونسہ، اور گڈو بیراج نچلے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ کالا باغ اور چشمہ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا

?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو

طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں

افغانستان اہم موڑ پر ہے، مزید تعامل کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی

معاشرے میں بے راہ روی بڑھ چکی، ہم جنس پرستی پنپنے لگی، حنا خواجہ بیات

?️ 21 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ

میں چاہوں گا کہ جنگ نہ ہو، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی میں اضافہ ہو، بلاول بھٹو زرداری

?️ 1 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

امریکہ نے بے نتیجہ وعدوں کے مطابق فلسطین کے خلاف کارروائی کا مظاہرہ کیا

?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ایک غیر موثر اور ڈرامائی اقدام میں امریکی محکمہ خارجہ

آل سعود کی جیل سے رہائی کے بعد شہزادی بسمہ کی حالت بگڑی

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:  سعودی شہزادی بسمہ بنت السعود جنہیں تین سال کی نظربندی

توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں ملزم کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے