اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کالعدم ہو چکی ہے،حکومت اپنے فیصلہ پر قائم ہے۔آئین اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،عید کے بعد ہم کمیٹی قائم کریں گے یہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس کی پابند ہوگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سرینڈر نہ کیا جائے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جس پارٹی کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے اس پارٹی کے پاس جواب جمع کرانے کے لیے 30 دن ہوتے ہیں، اس کے بعد حکومت کے پاس اپیل سننے کے لیے 30 دن ہوتے ہیں۔
عید کے بعد 30 دن کے اندر ہمیں کمیٹی قائم کریں گے یہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس کی پابند ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک اپنے وکلاء کے ساتھ کمیٹی میں پیش ہونا چاہیں تو ممکنہ وزارت داخلہ انہیں اجازت دے دے۔
قبل ازیں حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا کہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ملک میں حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی
ستمبر
رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت
اپریل
ہم اندر سے تباہ ہو رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ
اپریل
مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا
اکتوبر
وزیر اعظم کے خلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر کے استعمال ہونے کا انکشاف
جولائی
مودی حکومت کے ہاتھوں مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس
اکتوبر
تکفیری گروہوں کے حامی شام میں قتل عام روک سکتے تھے: الحوثی
مارچ
آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی
جنوری