?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے مستعفی ہونے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے مزید 2 رکن قومی اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی سے منتخب رکن اسمبلی جنہوں نے اپنی مآحنت اورعمران خان کی محبت میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی انہوں نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کا ایک رکن استعفی آج یا کل ارسال کردیں گے۔ واضح رہے کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی اطلاع دی تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی۔
عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ اللہ حافظ ۔ یاد رہے کہ ماضی میں عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کراچی کے مسائل پر مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لیا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی سیل قائم کردیا ہے، تحقیقاتی سیل کی سرپرستی وزیر اعظم عمران خان کریں گے، تحقیقاتی سیل کی معاونت نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر بھی کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں شامل ارکان خود اپنے آپ کو کلیئر کرائیں، کمپنیز ڈکلیئر اور ٹیکس دینے والوں کو کلیئر قرار دیا جائے گا، پبلک آفس ہولڈراور منتخب نمائندوں کے کیسز نیب کو بھیجیں جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا قابلِ اعتماد یہودی مشیر، قومی سلامتی کے مشیرِ کے لیے مرکزی امیدوار
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیرِ قومی سلامتی مائیک والٹز
مئی
عراق سے غیر ملکی فوج کب نکلے گی؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے سکریٹری جنرل نے یہ بنان
اکتوبر
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں 890 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
جنوبی یمن کے عدن بازار دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: شہر عدن کی ایک مارکیٹ کے قریب ہونے والے بم
مئی
ڈونیٹسک میں یوکرین کا بھاری جانی نقصان
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے جوابی حملوں کے بعد روسی فوج نے اعلان
اگست
امریکی کانگریس کے نمائندوں کی ٹک ٹاک کو ہٹانے کی درخواست
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی چائنا افیئرز کمیٹی کے رکن نے
دسمبر
اپوزیشن نے چیلنج کرنے سے قوانین کو پڑھا بھی نہیں
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ
نومبر
صہیونیوں میں زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک رہنما نے بدھ کی صبح الجزیرہ کو
اکتوبر