?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے علاقائی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اجلاس گورنرہائوس کراچی میں منعقد ہوا،گورنر ہائوس میں سندھ کے معاملات پر ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سندھ ارباب غلام رحیم شریک ہوئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران تنظیمی امورپرحلیم عادل شیخ اور ارباب غلام رحیم میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اجلاس میں ارباب غلام رحیم نے شکوہ کیا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں، گورنر سندھ اپنا کردار ادا نہیں کرتے تاہم ترجمان حلیم عادل شیخ نے اس امرکی سختی سے تردید کی ہے۔
وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور ترقیاتی اسکیموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے حکومت سندھ پر زور دیا کہ وہ وفاقی حکومت کے تمام سماجی و اقتصادی ترقی کی اسکیموں بشمول کامیاب پاکستان، احساس کارڈ، احساس راشن رعایت پروگرام، صحت کارڈ اور کسان کارڈ میں بھرپور حصہ لے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ محض سیاسی وجوہات کی بنا پر صوبہ سندھ کے عوام کو وفاقی حکومت کے ترقیاتی سکیموں کے ثمرات سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ وفاقی حکومت کے تمام منصوبے عوامی فلاح کے لیے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ارباب غلام رحیم کی تلخ کلامی کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں ہے،وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ کی تنظیمی صورتحال پر معمول کا اجلاس تھا،اجلاس میں تمام شرکا نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا،اجلاس میں کسی قسم کی کوئی بحث یا گرما گرمی نہیں ہوئی،پی پی کے ڈس انفارمیشن سیل کی جانب سے ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،تحریک انصاف سندھ مضبوط اور متحد رہ کر سندھ کے سیاسی مافیاز سے مقابلا کررہی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی قومی سلامتی دستاویز کیا ظاہر کرتی ہے؛ تسلط کے زوال کا ایک نیا عکس
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی 2025 کی قومی سلامتی کی دستاویز، جو
دسمبر
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی
اکتوبر
بائیڈن نے خفیہ دستاویزات چین کے حوالے کی: ٹرمپ
?️ 12 جنوری 2023امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے سابق دفتر
جنوری
ٹرمپ اور شام کے بارے میں تجاویز
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومت کے عہدیداروں
دسمبر
اسرائیلی حکومت اپنے مستقبل کے بارے میں کیوں پریشان ہے؟
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کار شرحبیل الغریب نے المیادین میں اسرائیلی انتہا
جون
حکومتی شٹ ڈاؤن میں 4000 سے زائد وفاقی ملازمین فارغ
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، جنہوں نے حکومتی بندش کے دوران وفاقی
اکتوبر
امریکی دھمکیوں پر انصار اللہ کا کرارا جواب
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں
جون
سیف القدس میں تل ابیب کے خلاف سب سے پہلے کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: آج منگل 10 مئی کو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی
مئی