تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں:فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں مکمل طور پر فسطائیت ہے، تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں ، فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہوسکتا ہے وہ آئے گا، تحریک انصاف اور عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش ناکام بنا ئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاروں کوعمران خان کی حمایت میں ویڈیوز پر دھمکیاں مل رہی ہیں ، ان لوگوں نے ملک کومکمل طور پر آمریت میں دھکیل دیا ہے ، ریاست ، ملک اور عوام کو دیوار سے نہیں لگا سکتے، امید ہے سپریم کورٹ دونوں معاملات کو دیکھے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں تمام کریانہ سٹور بند کردیے گئے، تاجروں کورات 9 بجے دکانیں بند کرنے کا کہہ دیا گیا، شہروں کی دکانوں کا دارومدار اس سے جڑا ہوا ہے، پاکستان کا عام آدمی عجیب حالات کا شکار ہوگیا ہے ، سب اپنے مقدموں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ، ایک دن پتا چلے گا کہ یہ فرار ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے دورانِ سماعت بتایا کہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر انداز کیا گیا ہے ، ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں ، پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی ہوئی کمپنیاں ہیں۔

اس دوران اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی بارکوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کا کیس فائنل ہوا ہے ، چاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے کیسزکا بھی اختتام ہو ، یقینی بنائیں گے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو اور ووٹر کا اعتماد بحال ہو ، ملک کو جمہوری طور پر مضبوط کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مشہور خبریں۔

ہم غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو پکڑیں گے: ابو عبیدہ کا اعلان

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ "بیت

پٹرول کی قیمت ٹرمپ کی حکومت کے لیے قومی سیاسی تباہی بن چکی ہے

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:امریکی میڈیا پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پٹرول کی

برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے شروع ہوگئے

?️ 3 مئی 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف

کیمسٹری کا نوبیل انعام تین سائس دانوں کو دینے کا اعلان

?️ 12 اکتوبر 2024 سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2024

مغربی کنارہ صیہونی فوجی کنٹرول میں رہنا چاہیے:نیتن یاہو

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو

پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

?️ 27 فروری 2021کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی

عراق میں تحلیل شدہ بعث پارٹی کی بحالی کے لیے امریکہ اور ترکی کی خفیہ سرگرمیاں

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی،

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے