?️
پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔
غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ نے کہا کہ غضنفربلور غیر سیاسی ہیں۔ اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کےساتھ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کسی اہم عہدے پر موجود نہ تھے اور نہ ان کو کوئی ذمہ داری دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل بلور خاندان آج بھی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی سے جب تعلق ہی نہیں تو حکمران جماعت تصاویر نکال کر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، غضنفر بلور کو اگر کوئی عہدہ پاکستان تحریک انصاف میں مل رہا ہے تو ہماری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ عوامی نیشنل پارٹی چھوڑی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں مسلم ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوئے تھے ۔ غوث علی شاہ کے علاوہ سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیریسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔
مشہور خبریں۔
چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین دنیا
مئی
روس کی شام اور ترکی سے امیدیں
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:میخائل بوگدانوف، نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک
جون
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
?️ 20 جولائی 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی نے بنوں میں
جولائی
وہ راز جو نیتن یاہو نے فاش کیا
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست ہمیشہ سے میڈیا سنسرشپ کے ذریعے اپنے خلاف
جون
رافال جنگندے کا گرنا بھارتی فضائیہ پر تاریخی ضرب
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر
مئی
ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتے: شبلی فراز
?️ 11 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا
اگست
وزیر تعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا
?️ 29 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کے نئے ویرینٹ
نومبر
پاکستان شریف اور زرداری کو عرب پتی بنانے کے لئے نہیں بنا:وزیراعظم
?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے
مارچ