?️
سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا، پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی۔
سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا، چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا کیوں کہ جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا، اس لیے مؤثر عدالتی نظام کے لیے پاکستان تحریک انصاف جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی، پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی، دونوں مرتبہ حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا، ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں جو حالات کو بہتر بنائے، بلوچستان میں حالات بدستور کشیدہ چل رہے ہیں، فوج کے جوان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کے پاس وہ ویژن ہی نہیں جس سے حالات بہتر کیے جا سکتے ہیں، ہم نے تو اسی ملک میں رہنا ہے ہمارے آباؤ اجداد یہیں رہتے رہے ہیں۔
ادھر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰ آفریدی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی وفد نے کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کیلئے مفید تجاویز دیں، علی ظفر بے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے پالیسی پرپوزل پر تجاویز کیلئے وقت مانگا ، ملاقات میں عمر ایوب نے جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا اور بتایا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے وکلاء کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے، یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے جاتے ہیں، ان کا حق اجتماع بھی چھین لیا گیا ہے، پارٹی رہنماؤں کے مقدمات ایک ساتھ مختلف جگہوں پر لگائے جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئمہ بیگ نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟
?️ 6 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو
اگست
نواز شریف کی رپورٹس پرپنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے
?️ 21 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
جنوری
کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا
?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے
جولائی
غزہ کا سیاسی حل تلاش کیا ہے ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کو مغربی امداد میں اضافے اور غزہ کی
اکتوبر
عورت کے مقام کو چیلنج نہ کیا جائے: یاسر حسین
?️ 1 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری
ستمبر
سردارسلیمانی نے صیہونیوں اور امریکیوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا :رامز الحلبی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت
جنوری
عاصم اظہر کا مسجد الاقصیٰ حملے پر دُنیا کی خاموشی پر برہمی کا اظہار
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مسجد
مئی
پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل 3 سال کی لیز پر نیویارک سٹی انتظامیہ کے حوالے
?️ 5 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے امریکا میں اپنا قیمتی اثاثہ روزویلٹ
جون