?️
(سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد والی صورتحال سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہ بات ارکان قومی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے باعث دیوالیہ معیشت کو استحکام ملا۔ اس موقع پر انہوں نے ارکان کو عوام سے روابط مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے جب کہ بجلی کی قیمت میں بھی فی یونٹ 5 روپے کمی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام دوست اقدامات کیے ہیں، آئی ٹی کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دی، آئی ٹی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے لیے بھی کیپیٹل گین ٹیکس میں 100فیصد چھوٹ دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں کاروباری قرضوں پر 407ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا وظیفہ 12ہزار سے بڑھاکر14ہزار روپے کردیا،26لاکھ اسکالرشپس کیلئے38 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے جب کہ بجلی کی قیمت میں بھی فی یونٹ 5 روپے کمی کی گئی ہے۔
واضح رہے تحریک عدم اعتماد کے بعد سے تحریک انصاف بھی ملک بھر میں جلسے کر رہی ہے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تحریک انصاف کا کل چوتھا جلسہ ہوگا،تحریک انصاف اس سے پہلےمنڈی بہائوالدین،میلسی اور لوئر دیر میں جلسے کرچکی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ حافظ آباد تیار ہو!
سینیٹر فیصل جاوید نےکہا کہ عوام وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کررہے ہیں،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
حزب اللہ: امریکہ اور اسرائیل کا ہدف شام کو تقسیم کرنا ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر نمائندے حسین الحاج حسن نے خطے
جولائی
صیہونی حکومت کا فلسطینی بچوں کے ساتھ ایک نیا ظلم
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کی قانون ساز وزارتی کمیٹی اتوار کو
جون
کیا یورپ کے ہاتھ بھی فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں؟
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ تعلقات کی کمیٹی کے
اپریل
یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ملک کے لیے
اکتوبر
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادی پسند تنظیموں پر پابندی کی مذمت
?️ 17 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گوگل نے فلسطینی
اپریل
امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے نئے نتائج امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی اعلی
مارچ