?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعت علمائے اسلام (ف) پارلیمنٹ میں حالیہ قانون سازی کے خلاف ایک پیج پر آگئیں، اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کرلیا۔
میڈیا کے مطابق جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور فیصل چوہدری نے ملاقات کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حالیہ قانون سازی کے ذریعے حکومت نے کسی اور کو نہیں خود کو توسیع دینے کی کوشش کی ہے، اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کی مذمت کی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ حکومت نے 26یویں آئینی ترمیم اور آئین سے غداری کی ہے، حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے، حکومت نے فسطائیت کی انتہا کردی ہے۔
ترجمان جے یو آئی کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمٰن کے کردارکی تعریف کی ہے، سابق وزیر اعظم کے ساتھ جیل کے اندر جو سلوک کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے، حکومت جان بوجھ کر اپوزیشن کو مشتعل کر رہی ہے، پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کا جو رویہ سامنے آیا ہے وہ کسی صورت جمہوری نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی نے جو حالیہ قانون سازی کی ہے اسے مولانا اور ہم مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، انہوں نے بانی چیئرمین کو سہولتوں سے محروم رکھنے کی بھی مذمت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور اسد قیصر کی ملاقات مشاورت ہوئی ہے کہ حکومت نے کل شب خون مارا ہے، حکومت نے کسی اور کو نہیں اپنے آپکو توسیع دینے کی کوشش کی ہے، ہم اپوزیشن کی دوسری سیاسی جماعتوں سے ملکر پارلیمنٹ اور پارلیمان کے باہر ملکر جدوجہد کریں گے۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ خطرے میں
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ایک فلسطینی میڈیا سے گفتگو میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ
ستمبر
تم طالبان کے سروں پر ہاتھ رکھنا چھوڑ دو،یہ ٹھیک ہوجائیں گے
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:افغان صدر نے جرمنی کے اسپیگل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے
مئی
جماعت اسلامی کا 16مئی کو ’کسان کش پالیسیوں‘ کیخلاف لاہور میں پر امن احتجاج کا اعلان
?️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کے گندم سے متعلق
مئی
اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کر دیں گے، عمران خان
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا
دسمبر
’مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں‘، عسکریت پسندوں کا سی ٹی ڈی مرکز بنوں پر قبضہ برقرار
?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
دسمبر
صدر پاکستان نے جغرافیائی اور سیاسی تنازعات کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا
?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
ستمبر
جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا سیاسی مستقبل
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں بات
نومبر
کیا فلسطینی عوام بھی طوفان الاقصیٰ کی حامی ہے؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: قابضین کے خلاف قابل فخر آپریشن طوفان الاقصیٰ کے اچانک
اکتوبر