تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر حکومت کے مشکور ہیں اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا۔

اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ آج کا ریلیف گھریلو صارفین سمیت انڈسٹری، کمرشل کے لیے بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے 10 ماہ جنگ لڑی، بجلی بلوں میں کمی پر کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک اچھی سمت میں جارہا ہے، مثبت اقدام سے عام آدمی، صنعتوں پر بوجھ کم ہوگا۔

معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت ٹاسک فورس، ایس آئی ایف سی اور تمام بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرز اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز ہماری آواز پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہم نے ثابت کیا کہ آئی پی پیز میں جو چوری ہورہی تھی یا غلط معاہدے کیے تھے وہ درست کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج یہ ساڑھے 7 روپے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملا ہے یہ صرف انڈسٹری کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے رہائشی صارفین کے لیے بھی ہے جب کہ اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ وزیراعظم نے جو اہم بات کی ہے ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کی لیکج ہورہی تھی جسے حکومت نے روکا ہے، دراصل یہ ساڑھے 3 ہزار نہیں بلکہ ایک ٹریلین روپے ہے ۔

ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج کہا ہے کہ اس پر مزید بھی کام ہورہا ہے، جتنا کام ہوگیا ہے آئی پی پیز کے جتنے معاہدے منسوخ ہوئے ہیں اور اس جو اثر آیا ہے وہ نیچے عوام تک پہنچایا گیا ہے، انشاللہ ہم جو ایک ٹریلین کی بات کررہے ہیں اس کا بھی اثر عوام تک پہنچے گا۔

فیصلے سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، شیخ عمر ریحان

دوسری جانب، چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے یونٹ میں 7 روپے 59 پیسے کمی کو صنعتوں کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔

اسی طرح، شہباز شریف نے صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

فیس بک مارکیٹ پلیس کا غلط استعمال، یورپی یونین نے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ لگادیا

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات

صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس میں آباد کاری کے دو بڑے منصوبے

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  استقامتی کمیٹی کے سربراہ موئد شعبان  نے کہا ہے کہ

سیکیورٹی فورسز کی ’بی ایل اے‘ کے خلاف کارروائی، اہم کمانڈر ہلاک

?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی

مظفر گڑھ میں آگ لگنے سے شیرخوار بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

?️ 17 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ

الجزائر کی طرف سے فلسطینی قوم کی مکمل حمایت

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے الجزائر کے صدر عبدالماجد

حکومت اورکالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور کالعدم تنظیم ( تحریک لبیک پاکستان) کے

اسٹیبلشمنٹ کب پیچھے ہٹے گی؟؛ رانا ثناء اللہ اور اسد قیصر کی زبانی

?️ 2 جولائی 2024وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا

روسی مفتیوں کی کونسل کے چیئرمین کی طرف سے فلسطین کی حمایت کا اعلان

?️ 7 مئی 2022سچ خبریں:   حماس کے ایک وفد نےموسیٰ ابو مرزوق کی سربراہی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے