بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔ رانا ثناءاللّٰہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔

رانا ثناءاللہ نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کر دیا جائے، سننے میں آیا ہے کہ اس طرح کی اسکیم زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں سیلاب آیا وہاں آزادانہ سروے ہوا ہے، ڈیٹا کے مطابق سیلاب متاثرین کی معاونت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات ہوسکتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے، وفاقی سطح پر تجویز ہے کہ اس پروگرام کو صوبے بھی منظور کریں، یہ کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی اپنا نکتا نظر رکھ سکتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ باہمی مسائل کے لیے ایک کمیٹی پنجاب میں موجود ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کو مثبت معنوں میں لینا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

تکنیکی خرابی کی وجہ سے جرمن ہوائی اڈوں پر افراتفری

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جمعہ کے روز، بارڈر کنٹرول میں تکنیکی خرابی کی وجہ

ایران، امریکہ، میدان جنگ یا مذاکرات کی میز؛ کس نے کیا پایا، کیا کھویا؟

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان چودہ نکاتی مفاہمتی یادداشت نے جنگ

آرامکو اور اس میں سرمایہ کاری محفوظ نہیں؛ یمنی فوجی عہدیدار کا انتباہ

?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے سعودی آرامکو میں سرمایہ کاری

وفاقی بجٹ کے بارے میں علی پرویز ملک کا بیان

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز ملک نے کہا ہے

سرکاری ملازمین کی جانب سے یومیہ الاؤنس کا غلط استعمال روکنے کے لیے وزارت خزانہ کا اہم اقدام

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکس دہندگان کی قیمتی رقم سے سرکاری ملازمین

امریکی عوام کا فلسطینی ڈاکٹر کی رہائی کے لیے مظاہرہ

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ریاست سان فرانسسکو میں سیکڑوں افراد نے فلسطینی ڈاکٹر حسام

وزیراعظم نےآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے آج (بروز پیر) انٹر

امریکہ کی ایران کے خلاف ایک بار پھر الزامات کی بوچھار

?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:اسکائی نیوز عربی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے