?️
مالاکنڈ (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ مفتی کفایت اللہ پشاورکے بعد اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، مفتی کفایت اللہ کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔
ترجمان جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی دعوتی اور جماعتی خدمات یاد رکھی جائیں گی، مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، فائرنگ کے واقعے میں ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان
دسمبر
صیہونی اپنی تباہی کی طرف گامزن:نصراللہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی
فروری
وزیر خارجہ نے کشمیر پریمیئر لیگ پر بھارتی رد عمل کا جواب دیا
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی
اگست
بحرین میں اسرائیلی، امریکی اور تین عرب وفود کی ملاقات
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منامہ
جون
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے ابتدائی اوقات کی تفصیلات
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا
جنوری
صہیونی ماہرین کا مشورہ؛ ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ہفتے کی شام اپنی
مارچ
حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز پر کیپٹو پلانٹس کے ٹیرف میں اچانک اضافہ کر دیا
?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کو فوری طور پر صنعتی کیپٹو پاور
مارچ
اسلامی انقلاب نے ایران کو انحصار سے نجات دلائی:انصاراللہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے اسلامی انقلاب کی
فروری