?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلی فون پر گفتگو کروائی گئی ہے، جیل میں ان کے اخبارات بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ’بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، میرے بچے سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے اور وہ ملک آمد سے قبل وزارت داخلہ سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔
علیمہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’چند روز قبل سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کے لیے درخواست دی، سفیر نے بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں۔‘
عمران خان کے بیٹے 28 سالہ سلیمان خان اور 26 سالہ قاسم خان نے پہلی مرتبہ مئی میں اپنے والد کی قید پر عوامی طور پر توجہ دلانے کے لیے آواز بلند کی تھی۔
گزشتہ ماہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کی مہم کے تحت دونوں بیٹے امریکا جائیں گے اور پھر پاکستان آئیں گے، دونوں بھائی پھر امریکا گئے اور وہاں امریکی قانون سازوں سے اپنے والد کی قید کے معاملے پر ملاقاتیں کی تھیں۔
عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور اس وقت اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔
علیمہ خان پہلے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ دونوں بیٹے ’ یقیناً’ پاکستان آئیں گے کیونکہ ان کے پاس نادرا کا اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے اور وہ’ پاکستانی شہری’ ہیں۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’اگر عمران کے بیٹوں کے ساتھ کچھ ہوا تو یہ بین الاقوامی مسئلہ بن جائے گا۔‘


مشہور خبریں۔
یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس
جنوری
یمنی عوام کے ملین مارچ کا حتمی بیان
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: لاکھوں یمنی عوام کے مارچ میں شریک افراد نے خطرناک کشیدگی
جون
حج کے لیے سعودی عرب کی نئی شرط
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں
جنوری
چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ منصوبہ
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان نے چینی اثر و رسوخ کو روکنے
دسمبر
صہیونی اہلکار نے اسماعیل ھنیہ کے قتل کا مطالبہ کیا
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر مواصلات ایوب القارا نے غزہ سے مقبوضہ
جنوری
الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتے کی مہلت
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے
اکتوبر
ٹرمپ کی مہم جوئی 2024 میں ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے نقصان دہ:امریکی سینیٹر
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020
فروری
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں پریس کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
?️ 31 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ
مارچ