بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں، ہم جدید ٹیکنالوجی کو لوگوں تک منتقل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بینظیر ہنرمند پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے اجرا میں نوید قمر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے قوم کے بچوں اور بچیوں کو ہنرمند بنایا جائے گا، بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہنر سیکھ کر نوجوان دیارغیر میں ملک کا نام روشن کریں گے، ہنرمند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبانیں بھی سکھائی جائیں گی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک نرسنگ جیسے شعبے کی بڑی مانگ ہے، بچیوں کو نرسنگ جیسے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

شمالی غزہ کی لڑائیوں میں مزاحمتی حکمت عملی

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی جانب

برطانیہ میں اکیسویں صدی ؛ ایندھن کےکوٹے سے لے کر کمی تک کہ تنازعات

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں برطانیہ میں ایندھن کی قلت کا بحران شدت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ

دی اکنامسٹ: ٹرمپ اب بھی افراتفری میں ہیں / دنیا دوسرے توانائی جھٹکے کے لیے تیار ہو جائے

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: عالمی تیل کی منڈی قیمتوں میں اضافے اور ہرمز کی

مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیرِ داخلہ

?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے

فیڈرل جج کی ٹرمپ پر فوجی طاقت کے استعمال پر پابندی 

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک فیڈرل جج نے حکم دیا ہے کہ صدر

بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، 12 ڈرونز گرا دیے، ایک شہری شہید، 4 جوان زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

 یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: روس

?️ 20 دسمبر 2025 یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے